قومییوپی

احمد مرتضیٰ کو سنائی گئی سزائے موت ، جانیں تفصیلات

گورکھ ناتھ مندر کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر حملے کے مجرم احمد مرتضیٰ کی سزا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس، این آئی اے کی خصوصی عدالت نے احمد مرتضیٰ کو موت کی سزا سنائی ہے۔

احمد مرتضیٰ Ahmed Murtaza Abbasi کو یو اے پی اے، ملک کیخلاف جنگ چھیڑنے، قاتلانہ حملے کا مجرم پایا گیا تھا اور اس کیخلاف جاری مقدمہ میں نو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے بعد سزا سنائی گئی ہے۔ یہ معاملہ 4 اپریل 2022 کو گورکھناتھ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، پھر اے ٹی ایس نے اس معاملہ میں جانچ کی اور چارج شیٹ داخل کی۔گورکھ ناتھ مندر حملہ واقعہ کی ریکارڈ 60 دن کی عدالتی تحقیقات میں احمد مرتضیٰ عباسی کو این آئی اے عدالت نے آئی پی سی کی دفعہ 121 کے تحت موت اور آئی پی سی کی دفعہ 307 کے تحت عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اس معاملہ کی جانچ کے دوران این آئی اے کو معلوم ہوا کہ گورکھ ناتھ مندر کا حملہ آور بھی نیپال گیا تھا اور پولیس کو اس سے کئی مشکوک دستاویزات بھی ملے ہیں۔بتا دیں کہ احمد مرتضی عباس نے گورکھ ناتھ مندر میں ہتھیار لہرایا تھا۔ اس واقعہ کے بعد کہرام مچ گیاتھا۔ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کیاتھا،یہی نہیں اس نے مندر کے قریب موجود لوگوں کوڈرانے کی بھی کوشش کی تھی۔ سزا کے اعلان کے بعد، اے ڈی جی (امن و امان) پرشانت کمار نے کہا کہ ملزم کو تعزیرات ہند کی دفعہ 121 کے تحت موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button