گجرات

احمد آباد: گھروں میں علاج کرارہے مریضوں کو آکسیجن نہیں دی جائے گی ، بناس کانٹھا انتظامیہ کے فیصلہ پر غم وغصہ، واپس لینے کا مطالبہ

احمد آباد۔ ۵؍مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) گجراتی اخبار ’سندیش‘ کے مطابق بناس کانٹھا میں گھروں پر علاج کرارہے مریضوں کو آکسیجن نہیں فراہم کیاجائے گا۔ یہ فیصلہ بناس کانٹھا انتظامیہ نے حال ہی میں لیا ہے جس کی وجہ سے بہت سارے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو خطرات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف عوام میں غم وغصہ ہے اور اس کے واپسی کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔

سماجی کارکن محمد چارولیہ نے بتایا کہ اگر انتظامیہ اس طرح کرتی ہے تو یہ انتہائی غلط ہوگا کیو ںکہ کووڈ مہاماری کی وجہ سے پورے ملک کے اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن کی قلت کا سامنا ہے ، گھروں پر علاج کرارہے مریضوں کو اگر آکسیجن نہیں دی جائے گی تو ان کی زندگی خطرے میں پڑجائے گی، اس طرح کا اس بحران کے اندر فیصلہ لینا مناسب نہیں ہے انتظامیہ جلد اپنا فیصلہ واپس لے اور گھروں میں علاج کراہے مریضوں کو سہولیات دے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close