اتر پردیش حکومت کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہوا

لکھنؤ 11اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) اتر پردیش حکومت کے ٹویٹر ہینڈل سمیت دو سرکاری ہینڈل کو پیر کو مختصر وقت کے لیے ہیک کر لیا گیا۔ریاستی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایاہے کہ اتر پردیش حکومت کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل آج تقریباً 10 منٹ تک ہیک ہو گیا۔ جس کے بعد انہیں بحال کر دیا گیا۔
اس ہینڈل کے 27 لاکھ فالوورز ہیں۔اسی طرح، ایک اور ٹویٹر ہینڈل @InfoUPFactCheck (Ettherrate UP Fact Check) جسے ریاستی محکمہ اطلاعات کے ذریعے چلایا جاتا ہے، کو بھی ہیک کیا گیا تھا۔ ہیکر نے پن کی ہوئی ٹویٹ کو بھی ہیک کر لیا۔ تاہم 24 ہزار سے زائد فالوورز والا یہ ہینڈل بھی بعد میں بحال کر دیا گیا۔
اس سے قبل ہفتہ کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل بھی تقریباً 29 منٹ تک ہیک کیا گیا تھا۔ اس ہینڈل کے 40 لاکھ سے زیادہ فالوورزہیں۔ اس معاملے میں لکھنؤکے سائبرکرائم پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیاگیاہے۔