یوپی

اترپردیش کے کئی سیاسی لیڈران ایس ڈی پی آئی میں شامل

نئی دہلی ۔ ( پریس ریلیز) ۔ اتر پردیش کے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی سکریٹری ڈاکٹر ریاض الدین سیفی، بلند شہر کے ضلعی صدر عبدالخالق انصاری، ضلعی سکریٹری یونس سیفی اور راشٹریہ لوک دل کے سابق ضلعی صدر محمد آصف نے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے نظریاتی سیاست اور سرگرمیوں سے متاثر ہوکر مرکزی دفتر نئی دہلی کا دورہ کیا اور پارٹی قومی نائب صدر محمد شفیع اور اتر پردیش ریاستی صدر ڈاکٹر نظام الدین خان سے پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔

اس موقع پر مغربی اتر پردیش کے جنرل سکریٹری شعیب حسن موجود رہے ۔ اس موقع پر اتر پردیش ریاستی صدر ڈاکٹر نظام الدین خان نے ایس ڈی پی آئی کے کارکنان کو یہ پیغام دیا کہ ہ میں قومی یکجہتی اور ملک کی سا لمیت ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، سماجی مساوات اور آئین کی حفاظت کیلئے صف اول کے سپاہی کا کردار نبھانا ہوگا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button