اترپردیش سرکار صنعت کاروں کے تحفظ اور تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ، دو روزہ انورسٹرسمٹ کے پروگرام سے کنور برجیش سنگھ کا خطاب

دیوبند، 14؍ جنوری (رضوان سلمانی) ریاست کے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے وزیر کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ ملک کی پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کا راستہ اترپردیش سے ہوکر ہی جاتا ہے ، اگر ضلع ترقی یافتہ ہوگا تو ریاست ترقی یافتہ ہوگی۔ جتنی جی ڈی پی ضلع کی بڑھے گی اتنے ہی روزگار مہیا ہوںگے۔ ان خیالات کا اظہار کنور برجیش سنگھ نے آج دہلی روڈ پر واقع ایک رسورٹ میں منعقد ہ دو روزہ انورسٹرسمٹ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس انورسٹر سمٹ کا انعقادیو پی سرکا کے12-12فروری 2023کو لکھنئو میں منعقد ہو نے ہونے والیدو روزہ گلوبل سمٹ کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد صنعتکاروں کو زیادہ سہ سے زیادہ یو پی میں سرمایہ کاری ی ترغیب دینا اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے ۔پی ڈبلو ڈی محکمہ کے وزیر کنور برجیش سنگھ نے صنعتکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یو پی کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے بہت سازگار ہے اور کسی بھی سطح پر کوئی پریشانی یا کوئی مسئلہ نہیں ہے انہوںنے صنعتکاروں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 5ٹرلین ڈالر کی معیشت کا راستہ یو پی سے ہوکر جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا ضلع ترقی کریگا تو یوپی ترقی کریگا۔انہوں نے کہا کہ ضلع سہارنپور کی جی ڈی پی میں جتنا اضافہ ہو گااتنے ہی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھیگی تو صنعتیں ترقی کریں گی اور ان کی ترقی سے یوپی اور ملک ترقی کریگا ۔انہوں نے کہا کہ یو پی سرکار پالیسیاں آپ کے گھر پر دستک دے رہی ہیں اور یہ سرمایہ کا ری کا سنہرا موقعہ ہے ۔انہوں نے صنعتکاروں کو بھروسہ دلایا کہ سرکار صنعتکاروں کے تحفظ اور تعاون کیلئے ہمہ وقت تیّار ہے ۔کیرانہ کے ممبر پارلیمنٹ چودھری پردیپ نے کہا کہ یو پی سرکار صنعتوں کی ترقی کیلئے پابندِ عہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت اور رہنمائی میں صنعتوں کو نئی پہچان ملی ہے اور صنعتی ترقی سے لاکھوں بیروز گار نوجوانوں روزگار مل ہے ۔
انہوں نے صنعتکاروں سے اپیل کی کہ وہ ضلع کی صنعتوںمیں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں تاکہ وزیرِ اعظم کے 5ٹرلین ڈالر کی معیشت کا وژن پورا ہو سکے ۔ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے اس موقعہ پر بتایا کہ ضلع کو 10فروری تک 5250کروڑ کی سرمایہ کاری کا ہدف دیا گیا تھا جس کو نہ صرف یہ کہ پورا کر لیا گیا بلکہ آج تک 5736کروڑ سے زائد کے ایم اویوزپر دستخط ہو چکے ہیں انہوں نے صنعتکاروں سے اس ہدف کو دوگنا کئے جا نیکی اپیل کی ہے تاکہ ضلع سہارنپور مستقبل میں سرمایہ کاری کا ہب بن سکے ۔اس موقعہ پر آئی آئی کے صدر پرمود سڈانہ ،چیمبر آف انڈسٹریز اینڈ سروسز کے صدر روندر مگلانی ،آئی آئی اے کے سابق صدر رام جی سنیجہ ۔ڈپٹی کمشنر برائے صنعت سدھاتھ یادو وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔دریں اثناء سرمایہ کاری کرنے والین صنعتکاروں کو پٹکا پہنا کر اور مومینٹو دیکر اعزاز بھی دیا گیا ۔