دہلی

اتراکھنڈ میں جلد ہی یکساں سول کوڈ قانون بنایا جائے گا: دھامی

دہلی ، 22 مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں یکساں سول کوڈ قانون بنانے کے ساتھ ہی آبادی کے تناسب میں تبدیلی کو کنٹرول کرنے اورمبینہ تبدیلی مذہب پر پابندی لگانے کے سخت اقدامات کی سمت میں کام شروع ہو گیا ہے۔

مسٹردھامی نے یہاں مبینہ قوم پرست نظریات کی حوصلہ افزائی کرنے والی میگزین پانچ جنیہ اور آرگنائزر کے 75 ویں سال کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں مذکورہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کو ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی دونوں کوایک ساتھ لے کرکام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، باغبانی، سیاحت، آیوروید وغیرہ شعبوں میں بہت سے کام جاری ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پہل سے چار دھام یاترا کے لیے اچھی سڑکوں اور دیگر سہولیات کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کماؤن میں 17 تیرتھ مقامات کو سرکٹ مانس کھنڈ کے طور پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بابا نیب کروڑی کے کینچی دھام میں ایک بہت بڑی پارکنگ بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہرادون کے قریب پانچویں دھام کے طور پر سینیہ دھام بنایا جا رہا ہے، جس میں 1700 سے زیادہ شہید فوجیوں کے گھر کے صحن کی مٹی کا استعمال کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیدارناتھ اور ہیم کنڈ صاحب میں تعمیر کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔

چار دھام اور دیگر مقامات پر لوگوں کا مقام کی گنجائش سے کئی گنا زیادہ تعدادمیں پہنچ جانا تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ رجسٹریشن کے بغیر سفر نہ کریں۔ لوگ ہیلتھ ٹیسٹنگ کے بعد اورفٹ ہونے کی صورت میں ہی ’یاترا‘ کریں ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button