دیوبند

اتراکھنڈ سماّن سمیتی کی جانب سے روڑکی میں آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد

کوی اور شاعر ملک کی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں: گورو گوئل

دیوبند،28؍ جنوری(رضوان سلمانی) نگر نگم روڑکی جانب سے اتراکھنڈ سماّن سمیتی کے تعاون روڑکی کے فکشن ہال میں ایک آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سمیلین کا انعقاد کیاگیا، جس میں پورے ملک سے مشہور شعراء اور کویوں نے شرکت کی ،اس دوران شعراء اور کوویوں نے حب الوطنی،یکجہتی،قومی ایکتا اور حالات حاضرہ کے علاوہ طنز مزاح پر مبنی بہترین کلام پیش کیا۔اس آل انڈیا مشاعرہ کی صدارت بزرگ کوی،ایس کے سینی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ شاعر اور سمیتی کے جنرل سکریٹری افضل منگلوری نے انجام دیا۔

اس موقع پر روڑ کی کے میئر گوروگوئل نے کہاکہ اس ملک کی آزاد ی میں جہاں ہر طبقہ کے لوگوں کی قربانیاں شامل ہیں،وہیں اس ملک کے شعراء اور کویوں کا بھی بہت بڑا رول رہاہے، جنہوں نے اپنے انقلابی کلام کے ذریعہ سے پورے ملک میں انگریزوں کے خلاف ماحول پیدا کیا، انہوں نے کہاکہ اسی طرح اس ملک کے کوی اور شاعر ملک کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،روڑکی کے جوائنٹ مجسٹریٹ انوبھٔو شاہ اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ شاعر یا کوی سماج کا آئینہ ہوتے ہیں،اسلئے ان کی تخلیقات اور کلام میں سماجی ،معاشرتی،اصلاحی اور سماجی و طبقاتی سطح پر رونما ہونے والے حالات و واقعات کی تصویر کشی ہوتی ہے۔ شہر کمشنر وجے ناتھ شکلا نے کہاکہ شاعر اور کوی عوام کے رہنماء ہوتے ہیں جو اپنے شاعرانہ کلام کے توسط سے محض ناقدانہ انداز نہیں اپناتے بلکہ اصلاحی نظر یہ بھی پیش کرتے ہیں۔

اصلاح معاشرہ کا پیغام بھی دیتے ہیں۔پروگرام کے دوران جے پور راجستھان سے تشریف لانے والے کوی بنج کمار بنج ،دہلی شرکت کرنے والے سینئر شاعر احمد علوی،ریگولر امیٹھی کے جوئنٹ مجسٹریٹ ابھیمنئو شاہ ،میئر گورو گوئل اور کمشنروجے ناتھ شکلا کو نشانہ ٔاعزاز پیش کرکے ان کا استقبال کیاگیا،بعد ازاں تعریف نیازی رامپوری،خوشبو شرما،کرن پربھا، انیتا موریہ،امجد عظیم،قیوم بسمل،نفیس الحسن،اوم پرکاش نور،گورو وویک،برجیش تیاگی،شبیر شاد،نیرج نیتھائی،راجیش جین،ونود کمار پانڈے اور قاضی شکیل علوی وغیرہ نے اپنے بہترین کلام پیش کئے۔اسی درمیان افضل منگلوری نے جوشی مٹھ میں آنے والے قدرتی آفات پر’’ ہمالیہ کی پیڑا‘‘عنوان سے گیت پیش کیا۔صاحب آباد سے شرکت کرنے والے راجیہ سبھا کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور کوی برجیش تیاگی نے ’کھونٹی پر ٹنگی زندگی‘ عنوان سے کویتا پیش کی۔اس پروگرام میں بی جے پی کے ضلع صدر شوبھا رام پرجاپتی،کنوینر ساوتری منگلا،اروند گوتم،آدیش سینی،کانگریس لیڈر آشیش سینی،ایشور لال شاستری،مومن کانفرنس کے جنرل سکریٹری عطاء الرحمن انصاری،سعید قادری،ششی سینی،رشمی چودھری،برجیش تیاگی ایڈوکیٹ، سلمان فریدی،نعیم صدیقی،ریاض قریشی، ڈاکٹر دیپک ڈوبھال،اجے راج ونشی،عمران دیش بھگت،سنجیو ٹونی، محسن علوی،آشیش اگروال،جے پی کھنہ،پیوئش ٹھاکر اورممتاز احمد وغیرہ موجودرہے۔پروگرام کے اختتام افضل منگلوری نے تمام شعراء کرام اور مہمانوں و سامعین شکریہ اداکیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button