اتراکھنڈ:شردھالوؤں سے بھری ٹرالی الٹی،8 افراد ہلاک، 37 زخمی

دہرا دون ، 28اگست (ہندوستان اردو ٹائمز) اتراکھنڈ میں اتوار کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا۔ کیچھہ کے قریب عقیدت مندوں سے بھری ٹرالی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تاہم انتظامیہ نے پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ حادثے میں 37 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اودھم سنگھ نگر ضلع کے قریب لوگوں کی بڑی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی۔ اپنے پیاروں کی لاشیں آنکھوں کے سامنے دیکھ کر لواحقین زار و قطار رو پڑے۔
پولیس اور ضلع انتظامیہ کے لوگ موقع پر راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ شکتی فارم علاقے کے بسگر گاؤں کے رہنے والے تقریباً 45 سے 50 عقیدت مند اتم نگر میں واقع گرودوارہ جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتم نگر گوردوارہ میں ہر اتوار کو گرو گرنتھ صاحب کی پاٹھ اور لنگر کا پروگرام ہوتا ہے۔ جس میں عقیدت مند شرکت کے لیے نکلے تھے۔ سرسا چوکی بریلی ضلع کے بہاری تھانہ علاقے کے تحت آتی ہے۔ پوسٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی پہنچنے کے بعد پیچھے سے آنے والے ٹرک نے اسے زور سے ٹکر مار دی۔ جس کے باعث ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس دوران ٹرالی حادثے کا شکار ہو گئی۔
اتوار کی صبح 9 بجے کے قریب پیش آئے اس حادثے میں زخمی لوگ سڑک پر بکھر گئے، مقامی لوگوں نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔جس کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔ موقع پر ہی آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم پولیس حکام اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کررہے ہیں۔ زخمیوں کی مدد کے لیے موقع پر اطلاع ملنے کے بعد اودھم سنگھ نگر ضلع کے پلبھتا تھانے سے بھی پولیس اہلکار پہنچ گئے۔