دہلیقومی

آسام: 50 سے کم طلبا والے تمام مدارس ہوں گے بڑے مدارس میں ضم

گوہاٹی، 12جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) آل آسام تنظم مدارس قومیہ،آسام کی سب سے قدیم اور اعلیٰ مدارس ریگولیٹری اتھارٹی نے ریاست کے تمام چھوٹے مدارس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظم مدارس قومیہ کی طرف سے کئے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 400 سے زائد غیر تسلیم شدہ مدارس ہیں جن میں 50 سے کم طلباء کا اندراج ہے۔

ہم ان مذہبی اداروں کے کام کو ہموار کرنے کے لیے چھوٹے مدارس (50 اندراج کم) کو بڑے مدارس کے ساتھ ضم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے 400 مدارس میں سے 40 سے زیادہ پہلے ہی بڑے مدارس کے ساتھ ضم ہو چکے ہیں۔انضمام کے لیے باقی مدارس کے ساتھ رابطہ کیا جارہا ہے۔آل آسام تنظیم مدارس قومیہ کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالقادر قاسمی نے اس کا انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ چھوٹے مدارس نے مقامی لوگوں کے مذہبی جذبات کی وجہ سے بڑے مدارس کے ساتھ ضم ہونے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا ہے۔ ہمیں ایسے جذبات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایسے مدارس کو مضبوط کرنے کے لیے ایک منظم حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

مولانا قاسمی نے کہا کہ انضمام کا عمل ریاست میں ایسے مدارس کی غیر معمولی ترقی کو روک دے گا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جب بھی مدارس کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوتا ہے تو سماج دشمن قوتیں کچھ مدارس کے ذریعے اپنی شرارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔آل آسام تنظم مدارس قومیہ کے علاوہ آل آسام تعلیم ترقی بورڈ، الحافظ، ادارہ مدارس اسلامیہ اور تین دیگر بورڈ ریاست میں نجی دینی مدارس کو منظم کرتے ہیں۔

مولانا قاسمی نے کہا کہ پیر کو منعقدہ آل آسام تنظیم مدارس قومیہ کی ایگزیکٹو میٹنگ میں ریاست کے مدارس میں مختلف اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آسام پولیس ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بھاسکر جیوتی موہنتا کی ہدایت پر مدرسہ کی تعلیم کو معقول بنانے کے لیے مسلم کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ڈی جی پی بھاسکر جیوتی موہنتی نے حال ہی میں مختلف نجی مدارس کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی تاکہ ریاست میں ایسے اداروں کے کام کو ہموار کیا جا سکے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button