شوبز

"آریان خان کی دوست سینیٹری پیڈ میں منشیات چھپا کر لے گئی تھی” این سی بی نے ویڈیو جاری کردی

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز) بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا کہنا ہے کہ کروز شپ پر شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی دوست ماڈل گرل مون مون دھمیچا سینیٹری پیڈز میں منشیات چھپا کر لے گئی تھی۔

این سی بی کی جانب سے مبینہ طور پر دھمیچا کی طرف سے سینیٹری پیڈز میں چھپائی گئی منشیات کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این سی بی کے اہلکار کروز شپ میں مبینہ طور پر مون مون دھمیچا کے کمرے سے ملنے والے سامان میں موجود سینیٹری پیڈز سے نشیلی گولیاں برآمد کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل این سی بی نے ایک لگژری کروز شپ پر  ہونے والی پارٹی میں چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ آریان خان کے قبضے سے نہ تو منشیات ملیں اور نہ ہی ان کی جانب سے منشیات استعمال کرنا ثابت ہوا لیکن اس کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا اور اب یہ انڈیا کا اس وقت سب سے ہائی پروفائل  کیس بن چکا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close