کھیل

آئی پی ایل کے 17.5 کروڑی آل راؤنڈر تیز رفتارگیند سے زخمی، پہنچے اسپتال

ملبورن ،27دسمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ملبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز اسٹار آل راؤنڈر کیمرون گرین زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔ گرین کو ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل منی نیلامی میں زبردست بولی کے بعد 17.5 کروڑ روپے میں خریدا۔ وہ لیگ کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کیمرون گرین بیٹنگ کے لیے آئے۔

فاسٹ باؤلر اینریک نورکیا جنوبی افریقہ کی اننگز کا 85واں اوور پھینک رہے تھے۔ اس اوور میں نورکیا نے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی جو گرین کے دستانے سے ٹکرا گئی۔ درد سے کرا ہ رہے آل راؤنڈر کے دستانے اتارے گئے، تو انگلی سے خون نکلتا ہوا نظر آیا۔ فوری طور پر انہیں ریٹائرڈ ہرٹ قرار دے کر میدان سے ہسپتال لے جایا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گرین کی چوٹ کا ہسپتال میں اسکین کیا جائے گا۔

آل راؤنڈر کی انجری کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ وہ اس ٹیسٹ میں دوبارہ میدان میں نہیں اتر سکتے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی زخمی ہوئے تھے۔ ٹیسٹ کے پہلے دن کیچ لینے کی کوشش میں ان کی انگلی زخمی ہوگئی تھی۔ اس کے بعد اسٹارک بولنگ نہیں کر سکے۔ 4 جنوری سے سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button