بین الاقوامی

آئی سی سی کا پاکستان کو جواب- ہندوستان کو میچ میں فوج کی ٹوپی پہننے کی دی تھی اجازت

آئی سی سی سے پاکستان کو کرارا جھٹکا لگا ہے۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ اس نے ٹیم اںڈیا کو آرمی کیپ پہننے کے لئے اجازت دی تھی۔ آسٹریلیا کے خلاف رانچی ون ڈے میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑی آرمی کیپ پہن کر میچ کھیلنے کے لئے اترے تھے جس پر پاکستان نے سوال اٹھائے تھے۔

آئی سی سی کے ترجمان کلیر فرلانگ نے نیوزایجنسی اے پی کو ای میل پر اس بات کی معلومات دی۔ انہوں نے لکھا، ” بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے آرمی کیپ پہننے کی اجازت پہلے ہی لی تھی۔ یہ فنڈ جمع کرنے اور شہیدوں کی یاد میں پہنی گئی تھی جس کی اجازت دی گئی تھی‘‘۔


دھونی اور کوہلی: فائل فوٹو

پاکستان نے ہندوستانی فوج جیسی ٹوپی پہننے پر اعتراض جتایا تھا۔ پاکستان نے بھارتی ٹیم پر کھیل کو سیاست زدہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کہا تھا کہ وہ اس پردھیان دے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close