Uncategorizedبہار و سیمانچل

قاری سُلطان اختر کو صدمہ

قاری سُلطان اختر کو صدمہ

ہمارے نوادہ ضلع کے بیرو چیف قاری سُلطان اختر کو اس وقت غموں کا پہاڑ ٹوٹا جب بہت ہی افسوس غمِ کے ساتھ یہ اطلاع دی کہ اُنکے خسر الحاج ماسٹر محمد منصور عالم صاحب مدھوبن باجپٹی ضلع سیتامڑھی کا انتقال ہوگیا ہے انّا للہ وانا الیہ راجعون، ان کا انتقال گھر پر مدھوبنِ میں ہی ہوا وُہ دل کے مریض تھے 2009 میں ہی دل کا زبردست دورہ آیا تھا اس وقت بھی بچنے کی امید نہیں تھی مگر پٹنہ سے کولکاتہ تک کا علاج کروایا گیا اور وہ کولکاتہ اپولو کی دوا لے رہے تھے آج اچانک پھر دل کا دورہ پڑنے کا بہانہ بنا اور اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔انّا للہ وانا الیہ راجعون اللہ اُنکی مغفرت فرمائے آمین ثم آمین جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
اور انکی اولاد و لواحقیں کو صبر جمیل عطافرمائے آمین ثم آمین
مرحوم نیک صفت انسان تھےانہوں نے اپنے پیچھے تین صاحبزادیاں اور تین صاحبزادے چھوڑ ے ہیں،تینوں صاحبزادی کی شادی ہو چکی ہے جبکہ تین صاحبزادے میں سے ایک حافظ و انجینئر محمد فیصل کنوارے ہیں،
آج جامعہ کبیریہ گلنی کلاں میں اور قرآن خوانی کر کے ایصال ثواب کیا گیا۔
اُنکی نمازجنازہ بروز پیر11 نومبر کو بعد نماز مغرب اُنکے آبائی وطن مدهوبن میں ہوگی اُنکے تینوں بیٹے اور بیٹی و داماد بھی لمبے سفر کرتے ہوئے سفر کے لئے چل چکے ہیں وقت پر حاضر ہو جائینگے اُنکے اکثر رشتےدار دلّی میں ہی رہتے ہیں جناب ڈاکٹر شاکر صاحب داماد، پرویز صاحب بیٹا،شہزاد صاحب بیٹا،اور بھی بھیتیجے و بھتیجیان دلّی ہی رہتی ہے جبکہ ہمارے الحاج قاری محمد سُلطان اختر صاحب بہار کے ضلع نواده میں مقیم ہیں وہ ابھی بنگلور کے سفر پر ہیں مگر سسر کی محبت میں ہر کام کو چھوڑ کر جنازے میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور 2 بجے تک تمام بچوں کے ساتھ سیتا مڑھی پہونچ جائیں گے اِن شاء اللہ
مرحوم کے موت کی خبر سن کر ان کے سمدھی اور قاری سُلطان اختر کے والد محترم بھی غم کا اظہار کیا ہے

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close