دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماءضلع وقارآباد کےتحت سات مہینوں میں 25؍مکاتب کا قیام !

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد کے تحت سات مہینوں میں 25؍مکاتب کا قیام ! 

تانڈور ۔ 05؍اگست 2019 مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی کی اطلاع کے بموجب دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کے تحت ملک کی مختلف ریاستوں میں نسلِ نو کے اندر دینی شعور بیدار کرنے کی مہم چل رہی ہے اسی ضمن میں پورے ملک میں مکاتبِ دینیہ کے قیام کے لیے بورڈ مسلسل کوشاں ہیں اور ذیلی یونٹس کے تحت مختلف دیہاتوں میں مکاتب کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے‘ الحمدلله دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء تعلقہ تانڈور ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام شہری ودیہی علاقوں میں سات مہینوں میں درجِ ذیل علاقوں میں پچیس مکاتب قائم کیے گئے ۱)راجیو کالونی تانڈور(۱) ۲)راجیو کالونی تانڈور(۲) ۳)ترکاری بازار تانڈور ۴)چنگول(دیہات) ۵)اللہ پور(دیہات) ۶)گنتا باسپلی(دیہات) ۷)مٹا باسپلی(دیہات) ۸)ملکاپور(دیہات) ۹)سنگیم کلاں(دیہات) ۱۰)دستگیر پیٹ(دیہات) ۱۱)ترمامڑی(دیہات) ۱۲)آڑکی چرلہ(دیہات) ۱۳)تٹے پلی(دیہات) ۱۴)یلم کنہ(دیہات) ان کے علاوہ مزید ۱۱ دیہات ایسے ہیں جہاں تعلیمی سروے اور بطور جائزہ جمعیۃ کے ذمہ داران کا دورہ بھی ہوچکا ہے اور انشاء اللہ تعالی جاریہ ماہ تمام ۱۱ مقامات پر تعلیم کا آغاز ہوجائے گا اس طرح تعلقہ تانڈور میں مکاتب کی کل تعداد پچیس ہوجائے گی جو صرف سات ماہ کی مدت میں قائم ہوئے ہیں۔
مذکورہ بالا تمام مکاتب کے قیام،نگرانی اور مالیہ کی فراہمی میں دینی تعلیمی بورڈ اور جمعیۃ علماء تانڈور کے تمام ذمہ داران بالخصوص صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی،مولانا محمد آصف الدین صاحب رشیدی صدردینی تعلیمی بورڈ تعلقہ تانڈور،حافظ محمد رئیس الدین صاحب جوائنٹ سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،حافظ ڈاکٹر محمد عبدالسلام صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،مولانا اظہر الدین صاحب قاسمی معین خازن جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد اور مولانا محمد عبید اللہ شاکر قاسمی خازن دینی تعلیمی بورڈ تعلقہ تانڈور کی انتھک کوششوں کا خاص دخل ہے(فجزاہم اللہ فی الدارین احسن الجزاء آمین)

اپنا تبصرہ بھیجیں