ہندوستان

آج شام آئی پی ایس افسر عبدالرحمان شاہین باغ میں خواتین کی حوصلہ افزائی کریں گے

 

دہلی ۲۱ جنوری (اسٹاف ہندوستان اردو ٹائمز ) سی اے اے کے خلاف پورا ہندوستان مسلسل احتجاج کررہا ہے ، مگر سرکار سننے کو تیار نہیں ہے ، سی اے اے کے خلاف آئی پی ایس افسر عبدالرحمان نے اپنے سرکاری عہدہ سے یہ کہہ کر استعفی دے دیا تھا کہ سرکار جب تک سی اے اے کو واپس نہیں لیتی ہم اپنی ڈیوٹی سے استعفی دیتے ہیں اگر میڈیا رپورٹس کی مانیں تو آئی پی ایس افسر عبدالرحمان سے ڈیوٹی پر آنے کی درخواست بھی گئی مگر وہ اس برعکس سی اے اے کے خلاف احتجاجات میں شامل ہورہے ہیں ۔ اور آج شام یعنی ۸ بجے رات کو وہ شاہین باغ جائیں گے اور خواتین کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔

آپ کو بتادیں کہ شاہین باغ میں خواتین ایک مہینے سے زیادہ سے ٹھنڈ رات میں مسلسل سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کررہی ہیں ۔ شاہین باغ پورے ملک کے لیئے مثال بن گیا ہے جسکی وجہ سے پورے ملک میں لوگ شاہین باغ کی طرز پر احتجاج کررہے ہیں ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close