ہندوستان

ڈاکٹر گنیش گائیکواڑ کے شعری مجموعہ "میری نگاہ سے دیکھو”کا اجراء

بلڈانہ(محمد شریف):اردو ادب کے نامور شاعروں میں جہاں مرزا اسداللہ خان غالب ،علامہ اقبال ذوق و داغ ہیں وہی فراق گورکھپوری ، تلوک چند محروم کے علاوہ بھی دیگر شاعروں نے اردو شاعری کو اپنے فن سے مذین کیا کیونکہ زبان کسی مذہب کی بالکل بھی نہیں ہوتی زبان تو انسانی جذبات کی عکاسی کا ذریعہ ہیں اردو زبان کی یہ خوش نصیبیی رہی ہے کہ اسے تمام مذاہب والوں نے ناصرف اپنایا بلکہ اس کے فروغ کے لیے ہمہ تن کوششیں بھی کیں _ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مہاراشٹرریاست کے بلڈانہ ضلع میں اردو کی بقاء کےلیےاپنی زندگی کے مصروف ترین اوقات میں سے اردو دوستی کے لیے اپنے وقت کو لگانے والی مخلص شخصیت مشہور ومعروف سرجن وشاعر ڈاکٹر گنیش گائیکواڑ آغاز بلڈانوی کے شعری مجموعہ "میری نگاہ سے دیکھو” کا رسم اجراء گردے ہال بلڈانہ میں عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کے ہاتھوں کتاب کارسم اجراء گزشتہ روز عمل میں آیا_ ڈاکٹر راحت اندوری نے اس موقع پر یہ کہا کہ ڈاکٹر گائیکواڑ آغاز بلڈانوی کی غزلوں میں تمام باتیں شامل ہے جو ایک اچھے شاعر میں نظر آتی ہے یہ ہندی اردو زبان کے مشہور شاعر ہے اس کتاب کو پڑھنے والا اپنی آنکھوں سے دیکھے آپ نے گائیکواڑ صاحب کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر شکیل عاضمی اور ریڈی صاحب مہمان خصوصی کے طور پر حاضر تھے اپنے تعارفی خطبہ میں ڈاکٹر گائیکواڑ آغاز بلڈانوی صاحب نے کہا کہ ’’تیری آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں ۔۔میں اب پہلے سے اچھا دیکھتا ہوں ۔۔۔یہاں بوتل میں پانی بک رہا ہے ۔۔۔ہر لہو انسان کا سستا دیکھتا ہوں ‘‘۔۔۔ان اشعار نے سامعین کو بہت محظوظ کیا ۔طبیعت ناساز ہونے کے باوجود ڈاکٹر راحت اندوری صاحب پروگرام میں شریک ہوئے یہ ڈاکٹر گنیش گائیکواڑ آغاز صاحب کی محبت ہے تمام بلڈانہ واطراف کے مشہور شاعر سیاستدان ڈاکٹرس نے شرکت کی اور ڈاکٹر صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی اس پروگرام کی نظامت مشہور شاعر ابرار کاشف نے حسن خوبی کے ساتھ نبھائی اوراظہار تشکر نریندر لانجیوار نے کیا ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں سحر غزل اکاڈیمی ہندو مسلم ایکتا منچ۔ ودربھ ساہتیہ سنگھ ۔آغاز بہار گروپ کے تمام ذمہ داران نے انتھک کوشش کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close