ہندوستان

بلڈانہ کے ضلع پریشد اردو اسکول، سلطان پورکو ملا آئی ایس او اعزاز

بلڈانہ (ذوالقرنین احمد ) بلڈانہ ضلع کے تحصیل لونار میں واقع موضع سلطان پور کے ضلع پریشد اردو اعلٰی تحتانوی اسکول کو محکمہٴ تعلیم مہاراشٹر سرکار کی جانب سے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فاراسٹینڈرائزیشن یعنی آئی ایس او اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ واضح رہے کہ سلطان پور کا یہ اردو اسکول 1955 سے قائم شدہ ہے اور سابق اساتذہ کی انتھک جدوجہد اور اپنی بے لوث خدمات کی بنا پر مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے۔اردو اسکول سلطان پور نے اپنے سابقون کی محنت کو مزید آگے بڑھایا اور حالیہ صدر مدرس ومعلمین کی ہمہ جہت محنت نےاسکولی معیار تعلیم کے ارتقاء میں نمایاں کردار اداکیا ہے۔
اسکول میں روزمره درس وتدریس سرگرمیوں کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں بنکا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔
گذشتہ دنوں اسکولی لائبریری کاقیام عمل میں آیا۔جس میں اساتذہ نے ذاتی کتب عطیے کے طور دیں ۔
مزید، برآں اسکول کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور طلبہ کی تعلیم کو ٹکنالوجی سے مزین کرنے کے لیے کمرہ جماعت کو اسمارٹ ٹی وی کا انتظام کیا گیا جس میں سرکاری، مقامی امداد اور اساتذہ کا نمایاں تعاون شامل ہے۔
اسکول کے لیے تمام سہولیات سے آراستہ ایک سائنسی لیباریٹری کا قیام بھی آئندہ اقدامات میں شامل ہے۔
گزشتہ چند ماہ میں صدر مدرس اساتذہ اور اسکولی مجلس انتظامیہ کے زیر نگرانی اسکول کے درودیوار کو خوبصورت اور دلکش تصاویر سے مزین کیا گیا۔
افسران بالا نےمندرجہ بالا خوبیوں کی بنا پر اسکول کو آئی ایس او اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر صد مدرس، جناب آصف قریشی، عبدالسعیدسر، کلیم سر، شمس الدین فاروقی سر، محمد غیاث سر، فیض الاسلام سر، الہیٰ نور سر، معظم بشر سر، اور محترمہ کنیز باجی۔علاوہ ازیں اسکولی مجلس انتظامیہ کے سابق صدر جناب شیخ اختر، حالیہ صدر جناب شیخ امیر، اراکین مجلس میں شیخ خواجہ، فیروز خان، غفارشاہ،وغیرہ اور طلبہ وطالبات موجود تھے۔
اسکول کو نمایاں اعزاز ملنے سے اہلیان و سرپرستان میں مسرت کا ماحول پایاجارہا ہے اور اسکول کے صد مدرس اوراساتذہ کو ہر طرف سے مبارکباد و نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close