ہندوستان

آپ صلی اللہ علیہ وسلم داعئ اسلام بن کر تشریف لائے اور دنیا والوں کو پیارو محبت کی تعلیم دی اور ایک معبود حقیقی کی طرف بلایا،

آپ صلی اللہ علیہ وسلم داعئ اسلام بن کر تشریف لائے اور دنیا والوں کو پیارو محبت کی تعلیم دی اور ایک معبود حقیقی کی طرف بلایا،
آپنے ارشاد فرمایا مؤمن وہ ہے جس سے لوگوں کی جان اور مال محفوظ رہیں ”    مفتی محمد شاہد قاسمی
کانپور 6/دسمبر( سیف الاسلام مدنی )
۵دسمبر ۲۰۱۹ کو بروز جمعرات بعد نماز عشاء مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی میں ایک روزہ عظیم الشان داعی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا
جس میں خطاب کرتے ہوئے
جناب مفتی محمد شاہد قاسمی نے کہا، کہ اللہ رب العٰالمین نے انسانیت کی رہنمائی کے لئے سرزمین عرب میں پیغمبر اسلام جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین بناکر مبعوث فرمایا اور آپنے دنیا والوں کو توحید کا سبق دیا ایک اللہ کی عبادت کرنے کی تعلیم دی اور ظلم کفر و شرک کی وادیوں سے نکال کر ایمان کا چراغ روشن کیا، جہنم کے کنارے کھڑے ہوئے انسانوں کی ایسی رہنمائی کی کہ وہ لوگ جو ایک دوسرے پر ظلم کرنے والے تھے قتل و قتال کرنے والے تھے خانہ کعبہ کے سامنے برے اعمال کرنے والے تھے
 وہ سب کے سب جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیش قیمت تعلیمات کی وجہ سے آپکے اخلاق کریمانہ کی وجہ سے اور مذہب اسلام کی سچی تعلیمات کی وجہ سے سچے پکے مسلمان بن گئے، اور دنیا والوں کو کے سامنے اسلام کا پیغام امن وانسانیت کو عام کیا
اور قیامت تک کے لئے مشعل راہ بن گئے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم داعی اسلام بن آکر آئے اور دنیا والوں کو مذہب حق کی طرف بلایا آپ نے ہر اعتبار سے صحابہ کرام کی تربیت کی اور انسانیت پر محیط ایسی بیش قیمت تعلیمات بتائی کہ دنیا اسکی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے
آپنے دنیا والوں کو پیار محبت اور انسانیت کی تعلیم دی لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کی تعلیم دی، چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کا اکرام کرنے کی تعلیم دی، جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں ارشاد فرمایا، کہ مسلمان وہ ہے جسکے  زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، یہ حدیث گرچہ مسلمانوں کے تعلق سے ہے لیکن اسکا حکم عام ہے کہ حالت امن میں کسی غیر مسلم یا دیگر اہل مذاہب کو ستانا اور پریشان کرنا بھی روا نہیں،
 ایک روایت میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مؤمن وہ ہے جس سے انسانوں کی جان اور مال محفوظ ہوں، یہ اسلام کا پیغام امن ہے جسکو پرموٹ کرنے ضرورت ہے اہل یورپ نے اسلام کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائےہیں کہ اسلام تشدد پسند مذہب ہے اور بین المذاہب رواداری کے خلاف ہے یہ بالکل جھوٹا اور بے بنیاد الزام ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری انسانیت کو علم دین سیکھنے کی دعوت دی، تعلیم کو عام کیا، آپکے اس مشن کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے گھر گھر کے اندر علم نافع کی تعلیمی بیداری کو زندہ کرنا ہے قوم مسلم اگر ترقی چاہتی ہے تو تعلیم ہی کے ذریعہ ہی ترقی مل سکتی ہے، مسلمانوں کو اپنا تعلق قرآن کریم سے جوڑ لینا چاہئے، شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی نے مالٹا کی جیل سے رہا ہونے کے بعد دہلی میں علماء کے ایک بڑے مجمع سے خطاب فرماتے ہوئے کہا، کہ میں نے جیل کی تنہائی میں مسلمانوں کی زبوں حالی کے اسباب پر غور کیا تو دو باتیں میرے سامنے آئی ایک یہ قوم مسلم خانہ جنگی کا شکار ہوگئی، اور دوسری بات کہ ہم نے قرآن سے اپنا تعلق ترک کردیا،
اس لئے ضرورت ہے کہ قوم مسلم آپسی خانہ جنگی نکل جائے اور قرآن کریم سے اپنا تعلق قائم کرلے، موجودہ دور میں زمانے سے ہم آہنگ ہوکر دین کی خدمت کے لئے جگہ جگہ اسلامی اسکول قائم کئے جائیں گاکہ وقت کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے اور قوم مسلم دنیا کے سامنے صحیح طریقے پر دعوت دین کے فرائض کو انجام دے سکیں،
مولانا عبد الواجد قاسمی نے کہا کہ دین اسلام میں اخلاص مطلوب ہے کہ انسان کوئی بھی عمل اللہ رب العالمین کی رضا کے لئے کرے اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ کرے سنت رسول کو زندہ کرنا کامیابی کی علامت ہے اور سنت رسول سے اعراض کرنا یا اسکو کسی بھی درجہ میں برا  جاننا ایمانی اعتبار سے ناکامی کی علامت ہے،
کانفرنس سے مولانا نعمت اللہ قاسمی نے بھی خطاب کیا، کانفرنس کی صدارت مولانا مشتاق احمد قاسمی نے کی!
مولانا فضل رب قاسمی و محمد ثانی نے نعت پاک ہدیہ پیش کیا کانفرنس میں حافظ محمد سیف الاسلام مدنی مولانا عبد الواجد قاسمی قاری محمد سفیان صاحب،   مولانا خالد قاسمی حافظ و قاری محمد نعیم عرفانی حافظ محمد احسان الحق صاحب خاص طور سے شریک رہے نظامت کے فرائض نقیب ہندوستان مولانا عبدالماجد قاسمی نے انجام دئیے اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا !
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close