ہندوستان

مانو کے فاصلاتی تعلیم کے بھیونڈی لرنر سپورٹ سینٹر میں اورینٹیشن پروگرام

مانو کے فاصلاتی تعلیم کے بھیونڈی لرنر سپورٹ سینٹر میں اورینٹیشن پروگرام

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی نظامِ تعلیم کے تعلیمی سال ۲۰۔۲۰۱۹ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اسی کے پیشِ نظر مانو کے لرنر سپورٹ سینٹر صمدیہ کالج آف آرٹس اینڈ کامرس،بھیونڈی میں نئے داخل شدہ طلباء کے لیے اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اس پروگرام میں کالج کے پرنسپل اور لرنر سپورٹ سینٹر کے HOIڈاکٹر محمد عارف انصاری ، کوآرڈینیٹر جلیس احمد شیخ ، کائونسلر اور صحافی محترم ڈاکٹر قطب الدین شاہد صاحب اور لرنر سپورٹ سینٹر کے کلرک اعظمی اظہر بھی موجود تھے۔
پروگرام کی غرض وغایت نیز تمام تفصیلی معلومات کوآڈینیٹر نے پیش کی،محترم ڈاکٹر قطب الدین شاہد نے مانو کے نصاب تعلیم اور امتحان کے متعلق تفصیل دی، سینٹر کے کلرک نے تمام تکنیکی پہلوئوں سے بچوں کو روشناس کرایا اور آخر میں ڈاکٹر محمد عارف انصاری نے تمام طلباء کو نیک خواہشات دی اور ساتھ ہی ساتھ نئے تعلیمی سال میں استقبال کیا اور نظم وضبط کی تلقین کی ۔ کوآرڈینیٹر نے تمام طلباء کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے اور شکریہ کی رسم بھی ادا کی۔
ڈاکٹر محمد عارف انصاری (پرنسپل)
صمدیہ کالج آف آرٹس اینڈ کامرس

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close