ہندوستان

جامعہ طبیہ دیوبند کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر انور سعید ’’ابن بیتار نیشنل ایوارڈ ‘‘ سے سرفراز

دیوبند کے معروف شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا

دیوبند: 4 دسمبر (رضوان سلمانی) گذشتہ دنوں چنئی میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ ایڈوانس یونانی ہربل کلینک اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام نیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا ‘ جس میں ملک اور بیرو ن ملک کے مشہور اطباء کے ساتھ ساتھ تاملناڈو کے وزراء اور ممبران پارلیمان نے شرکت کی اس موقع پر جامعہ طبیہ دیوبند کے جنرل سکریٹری اور بھارتیہ چکتسا بورڈ اتر پردیش کے سابق چئیر مین ڈاکٹر انور سعید کو تاملناڈو کی لیبر مینسٹر ڈاکٹر نیلوفر کفیل ممبر پارلیمنٹ محمد جان‘ ممبر پارلیمنٹ عبد الرحمن‘ چنئی کے ضلع مجسٹریٹ آر سیتھا لکشمی کے ہاتھوں ’’ابن بیتار نیشنل ایوارڈ ‘‘ سے نوزا گیا ان کو یہ ایوراڈ ملنے پر دیوبند کی معروف شخصیات نے ڈاکٹر انور سعید کو مبارکباد پیش کی ااور کہا کہ ان کو یہ ایوارڈ ملنا دیوبند کے لئے ایک خوشی کا مقام ہے‘ ڈاکٹر انور سعید کو ایوارڈ ملنے پر اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین اور عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ طب یونانی میں جامعہ طبیہ دیوبند کی گراں قدر خدمات ہیں‘ جامعہ طبیہ دیوبند صرف ایک ادارہ ہی نہیں طب یونانی کی تحریک کا ایک شاندار مرکزر ہے‘ جامعہ طبیہ کے بانی مرحوم ڈاکٹر شمیم احمدسعیدی نے اس زمانہ میں پراویٹ طبیہ کالج کا قیام کیا جب حالات بھی سازگار نہیں تھے‘ اور اس طرح کے اداروں کی شدید ضرورت تھی‘ جامعہ طبیہ سے بی یو ایم ایس کرکے پورے ملک میں نوجوان طلبہ اور طالبات نے جو عوام النواس کی طبی خدمات انجام دی ہیں‘ وہ قابل قدر ہی نہیں بلکہ قابل تقلید بھی ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے کے وارثین ادارہ کو آگے بڑھانا تو درکنار اسے زندہ رکھنے میں بھی لائق ثابت نہیں ہوتے‘ خوشی کا مقام ہے کہ ڈاکٹر شمیمؒ احمد سعیدی کے لائق اور فائق صاحبزادے ڈاکٹر انور سعید نے اپنے والد کے لگائے ہوئے پودے کو ایک سایہ دار اور تناور درخت بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شمیم سعیدی کے دوسرے صاحبزادے ڈاکٹر اختر سعید نے اپنے بڑے بھائی ڈاکٹر انور سعید کی سرپرستی میں یونانی میڈیسین کی پروڈکشن میں جامعہ ریمیڈیز کا قیام کرکے ایک قابل قدر کارنامہ انجام دیا ہے ۔ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ ان کو یہ ایوارڈ ملنا حق بحق دار رسید کی مصداق ہے‘ میں اس موقع پر دل کی گہرائیوں سے ان کو مبارک باد پیش کرتاہوں ۔اور ان کے مزید روشن مستقبل کی دعاؤں کے ساتھ ان کے اور ان کے ادارے کے لئے نیک خواہشات ۔دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی نے ڈاکٹر انور سعید کو ابن بیتار نیشنل ایوراڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں طب یونانی کا بے مثال شاہکار بتایا ‘ انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر شمیم احمد سعیدی کے دونوں صاحبزادے ڈاکٹر انور سعید اور ڈاکٹر اختر سعید نے مرحوم کی زیر تربیت ہی باضابطہ طبی تکمیل کی بلکہ خوش قسمتی سے دونوں کو اپنے والد کی تجرباتی نگرانی میں معالجاتی مہارت بھی خاصی مدت تک حاصل رہی‘ ڈاکٹر صاحب کی وفات کے بعد جامعہ کی کے پردائرے میں روزبروز اضافہ ہورہاہے‘ ڈاکٹر انور سعید نے اپنی محنت سے ادارے کو مزید ترقیات مل رہی ہیں‘ دارالعلوم وقف کے شیخ الحدیث اور جامعہ امام محمد انور شاہ کے مہتمم مولانا احمد خضر شاہ مسعودی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انو ر سعید کی طب یونانی کے لئے نمایاں خدمات ہیں‘ جامعہ طبیہ کی نگہبانی جامعہ ریمیڈیز اور سینکڑوں طبی تنظیموں کے روح رواں طبی اداروں کے لئے ایک آئیڈیل کی حیثیت سے دیوبند کا نام بلند کیا ہے‘ انہیں ابن بیتار نیشنل ایوارڈ ملنے پر دیوبند کے لئے طب یونانی کے لئے فخر کا مقام ہے‘ معروف عالم دین اور ماہنامہ ترجمان دیوبند کے مدیر اعلی مولانا ندیم الواجدی نے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ ونگ تاملناڈو کے ذریعہ ڈاکٹر انور سعید کو ابن بیتار نیشنل اوارڈ دئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹرشمیم احمد سعیدی کی قربانی آج تناور درخت بن کر پھول اور پھلوں کی خوشبو سے نہصرف اہل دیوبند کو فیضیاب کر رہے ہیں‘ بلکہ انور سعید کے روپ میں طب یونانی کو ایک نایاب تحفہ دیا ہے‘ بہت کم وقت میں ہی انور سعید نے پورے ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی شناخت کی چھاپ چھوڑی ہے‘ معروف قلمکار وادیب مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے کہا کہ جامعہ طبیہ آج پوری دنیا میں دیوبند کا نام روشن کر رہاہے‘ ڈاکٹر انور سعید نے علاج بالتدبیر یونانی معالجات مطب اور تشخیص پر جامع کام کیا ہی‘ ان کا ادارہ آج پی جی کالج کی حیثیت سے منفرد مقام کا حامل ہے ‘ ابن بیتار نیشنل ایوارڈ ملنا ان کی صلاحیت کا ایک انعام بھڑ ہے ‘ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ انہیں مزید ایوارڈ ملتے رہیں۔ دیوبند یونانی میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر افضال احمد ملک نے جامعہ طبیہ کے سکریٹری انور سعید کو بیتار نیشنل ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی انہیں آگے بھی اس طرح ایوارڈ ملتے رہیں گے۔مولانا عبد اللہ ابن القمر نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انور سعید خود طبی دنیا کے ایسے درخشاں ستارے ہیں‘ جن کے لئے ایوراڈ کی کوئی اہمیت نہیں لیکن تاملناڈومیں جاکر ایوراڈ حاصل کرنا خود دیوبند اور جامعہ طبیہ کے لئے فخرکا مقام ہے‘ طب کے لئے آپ کے کارنامے اور خدمات اور ادارے کی نگہبانی لائق ستائش رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close