ہندوستان

تین سو کلومیٹر لمبی جموں سرینگر شاہراہ بند ہونے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لوگ درماندہ ہونے پر مجبور 

جموں  ( طارق خان) تین سو کلومیٹر لمبی جموں سرینگر شاہراہ سوموار کے روز بند ہونے کے باعث قاضی گنڈ ، لیو ڈورہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ درماندہ ہونے پر مجبور ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ پر فوجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک شاہراہ بند رہی۔ نما ہندے کے مطابق تین سو کلومیٹر لمبی جموں سرینگر شاہراہ پر سوموار کے روز گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سوموار کے روز شاہراہ پر صرف فوجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی جس کی وجہ سے دو طرفہ ٹریفک کو بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مسافروں اور سیاحوں کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑا۔ نمائندے نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک شاہراہ پر دو طرفہ فوجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں شاہراہ پر درماندہ ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر سوموار کے روز صرف فوجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دینے سے لوگوں کا سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور ملازمین بھی وقت پر ڈیوٹیوں پر حاضر نہیں ہو سکے۔ ادھر ٹریفک حکام کے مطابق سوموار کے روز تین سو کلومیٹر لمبی شاہراہ پر صرف فوجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ لینڈ سلائڈنگ کے دوران شاہراہ کو کئی مقامات پر نقصان پہنچا تھا اس دوران اُسے بھی ٹھیک کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close