ہندوستان

ادارہُ ادبِ اسلامی بارسی ٹاکلی کے زیرِ اہتمام نعتیہ شعری نشست کا انعقاد

بارسی ٹاکلی ضلع اکولہ 29 نومبر 2019 (ذوالقرنین احمد ایچ یو ٹی )
بارسی ٹاکلی جماعتِ اسلامی کے ادارہُ ادبِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نعتیہ شعری نشست کا انعقاد کیا گیا. تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا. نعتیہ شعری نشست کی صدارت عبدالصبور خان صبور صاحب نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر محترم ظہیر احمد ظہیر صاحب اور شہزاد انور صاحب ڈائز پر موجود تھے. ابتدا میں راجو قریشی صاحب بمعروف ساحر آفتاب صاحب کا اعزاز کیا گیا. حال ہی میں اکولہ میں جماعتِ اسلامی نے ایک سیرت کوئز کا انعقاد کیا تھا،جس میں راجو قریشی صاحب نے اول انعام (دس ہزار روپے) حاصل کیا… اس انعام کی 80 فی صد رقم آٹھ ہزار روپے صاحبِ اعزاز راجو قریشی صاحب نے مومن پورہ مسجد میں جاری مکتب کے طلباء کو عطیہ کردیا… شہر بارسی ٹاکلی سے تعلق رکھنے والے راجو قریشی صاحب کا ادارہُ ادبِ اسلامی شاخ بارسی ٹاکلی کی طرف سے، صدرِ مشاعرہ عبدالصبور خان صبور صاحب کے ہاتھوں شال اور گلدستے سے اعزاز کیا گیا.. ادارہُ ادبِ اسلامی شاخ بارسی ٹاکلی کے صدر سید اسد تابش صاحب نے ابتدائی نظامت کرتے ہوئے ادارہ کے غرض و غایئت پر روشنی ڈالی..
   نعتیہ شعری نشست میں فرہاد احمد فرہاد صاحب ،ساحر آفتاب صاحب، اظہار راشد صاحب (اکولہ) اسماعیل عطا صاحب (اکولہ) ،شہزاد انور صاحب (اکولہ) ،سید اسد تابش صاحب ،ظہیر احمد ظہیر صاحب اور عبدالصبور خان صبور صاحب نے بارگاہِ رسالت میں نعتِ پاک پیش کیں… نعتیہ مشاعرے کی نظامت ساحر آفتاب صاحب نے کی.
نشست کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے جماعتِ اسلامی کے مقامی صدر ڈاکٹر مدثر خان صاحب اور ان رفقاء، منذر علی خان صاحب، حسین خان صاحب، جاوید اطہر صاحب، یاسر خان صاحب، نصراللہ خان صاحب، عظیم ہارونی صاحب، عاطف نعمان صاحب، ذوالقرنین صاحب اور دیگر رفقاء نے محنت کی…  بڑی تعداد میں سامعین نے نشست میں شرکت کی..
رات ساڑھے دس بجے نشست اختتام پذیر ہوئی.
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close