ہندوستان

جناب محمد مجاہد علی اردو یونیورسٹی آفیسرس اسوسی ایشن کے صدر منتخب

جناب محمد مجاہد علی اردو یونیورسٹی آفیسرس اسوسی ایشن کے صدر منتخب
حیدرآباد، 14 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی آفیسرس اسوسی ایشن (ایم او اے) کے نئے اراکین کی آج حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر جناب محمد مجاہد علی نے اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ اسوسی ایشن کے آفیسرس اور یونیورسٹی دونوں کی بہبود کے لیے کام کرے گی۔ ڈاکٹر محمد جمال الدین خان، چیف الیکشن کمشنر نے نومنتخب عہدیداران کو حلف دلایا۔ حلف لینے والوں میں جناب عابد عبدالواسع، نائب صدر؛ڈاکٹر حماد ہاشمی، جنرل سکریٹری اور جناب بدیع الدین، رکن مجلس عاملہ شامل تھے۔ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ ، شریک معتمد، اور محترمہ عائشہ سلطانہ رکن مجلس عاملہ کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے سابق عہدیداران جناب عبدالرشید شیخ، جناب محمد امتیاز علی، ڈاکٹر اسلم پرویز، جناب زاہد شیخ اور میوا کے رکن جناب یوسف رضوی نے بھی اظہار خیال کیا۔ عامر بدر نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close