ہندوستان

انڈونیشیا کے وفد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا !

انڈونیشیا کے وفد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا !

علی گڑھ ۔ 13 نومبر 2019
انڈونیشیا کے پانچ یونیورسٹیوں کے ایک مشترکہ وفد نے جس میں ایک وائس چانسلر اور چار پرو وائس چانسلر شامل تھے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کرکے اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس میں ہندوستان – انڈونیشیا مطالعات کے ڈائرکٹر بھی شامل تھے۔

گفتگو کے دوران پروفیسر اختر حسیب نے وفد کے اراکین کے ساتھ تعلیم و تحقیق کے میدان میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ متعدد ایسے میدان ہے جن میں اے ایم یو انڈونیشیا کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تبادلہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

عالمی تعلقات کمیٹی کے کوآرڈینیٹر پروفیسر عرشی خان بھی اس گفتگو کے دوران موجود رہے۔ انہوں نے وفد کے اراکین کو اے ایم یو میں ہورہی تعلیمی و تحقیقی کی سرگرمیوں سے روشناس کرایا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close