ہندوستان

زندہ قومیں مایوسی کو قریب نہیں آنے دیتی ہے !مولانا محمد علی نعیم رازی 

پوری قوم کی جانب سے ملی قیادت شکریہ کی مستحق

زندہ قومیں مایوسی کو قریب نہیں آنے دیتی ہے
پوری قوم کی جانب سے ملی قیادت شکریہ کی مستحق: مولانا محمد علی نعیم رازی
١٣ نومبر:
نوجوان ملی وسماجی خدمتگار مولانا محمد علی نعیم رازی نجیب آبادی نے پریس کو جاری ایک بیان میں بابری مسجد کے تعلق سے عدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اگرچہ ملت کی توقعات کے برعکس ہے لیکن قوم کو اس فیصلے سے ہرگز مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ صبر اور استقلال کے ساتھ موجودہ اور آئندہ ملکی حالات کے لئے خود کو تیار کرنا چاہیئے
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ اس طرح کے فیصلہ پر ملت اسلامیہ نے جو عظیم صبر  کا مظاہرہ کیا ہے اور الحمدللہ ملک کے کسی بھی گوشے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی خبر نہیں آئ اس کے لئے ملت اسلامیہ ہند مبارکباد کی مستحق ہے
مولانا رازی نے قوم کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملت کا نوجوان طبقہ اس نازک موڑ پر مایوسی اور پست ہمتی کو ہرگز اپنے قریب نہ آنے دیں بلکہ ایک زندہ اور جاوید قوم کی مثال پیش کرتے ہوئے  ایک عظیم اور روشن مستقبل کی تلاش میں سرگرداں ہوکر دشمنان ملک و ملت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ عظیم منزل کی راہوں میں خاردار اور تاریک وادیاں یقینی طور پر موجود ہوتی ہیں اور ان کو عزائم کے تئیں پختگی اور ثبات قدمی کے ذریعے ہی عبور کیا جاتا ہے
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ اگر پوری قوم خاص طور سے ملت کا نوجوان طبقہ اپنی روزمرہ کی مصروفیات کا صحیح رخ متعین کریں اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں تو انشاءاللہ یہیں سے امید کی کرن طلوع ہوگی اور ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا
مولانا محمد علی نعیم رازی نے پوری قوم کی جانب سے ملی قیادت خاص طور سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور جمعیت علماء ہند کی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید بابری مسجد کی بازیابی کے لئے ان حضرات نے ہر ممکن کوشش کی ہے جس کے لئے وہ شکریہ کے مستحق ہیں
مولانا رازی نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی قیادت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب، مولانا محمد ولی رحمانی صاحب اور جمعیت علماء ہند سے حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب بیحد مبارکباد کے مستحق ہیں
درحقیقت ان حضرات نے یہ کوششیں ملک میں آئین اور انصاف کی بقاء کے لئے کی ہے جس کے لئے ملک کا انصاف پسند طبقہ ہمیشہ انکا مشکور رہے گا
آخر میں ایک بار پھر مولانا محمد علی نعیم رازی نے قوم سے درخواست کی کہ وہ مایوس نہ ہو بلکہ صبر و تحمل سے کام لے اور بلند ہمتی سے ان حالات کا مقابلہ کریں
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close