ہندوستان

انٹرڈسپلنری بایو ٹکنالوجی یونٹ کے زیر اہتمام "بین الاقومی کانفرنس” میں 24؍نامور سائنسدانوں کی شرکت !

انٹرڈسپلنری بایو ٹکنالوجی یونٹ کے زیر اہتمام "بین الاقومی کانفرنس” میں 24؍نامور سائنسدانوں کی شرکت !
علی گڑھ ۔ 12؍نومبر 2019
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی انٹرڈسپلنری بایو ٹکنالوجی یونٹ کے زیر اہتمام حیاتیاتی سائنسز کی جینومِکس اور پروٹیومِکس کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب نے کی جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر فیضان احمد نے شرکت کی۔ پروفیسر اختر حسیب نے انٹرڈسپلنری بایوٹکنالوجی یونٹ کی جانب سے ایک سال کے اندر دو بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد کی ستائش کی اور اگلے 6؍مہینے کے اندر قومی سمپوزیم کے انعقاد کا مشورہ دیا۔ فیکلٹی آف لائف سائنسز کے ڈین پروفیسر وسیم احمد نے کنوینر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بایو ٹکنالوجی شعبہ اے ایم یو کے ممتاز شعبوں میں سے ایک ہے۔ انٹرڈسپلنری بایو ٹکنالوجی یونٹ کے کوآرڈنیٹر پروفیسر اسد اللہ خاں نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں ملک کے نامور سائنسی اداروں کے ماہرین نے اپنے خیالات و تجربات سے مستفید کیا اور 24؍سائنسدانوں نے اپنے اختصاص کے میدانوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف بیماریوں کی شناخت اور ان کی روک تھام کے لئے ویکسین کے فروغ پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر سید ای حسنین (وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی) نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔پرو وائس چانسلر، مہمان خصوصی اور فیکلٹی آف لائف سائنسز کے ڈین کے بدست پوسٹر اور اورل سیشن کے شرکاء کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ جامعہ ہمدرد کی ڈاکٹر زینت اقبال کو بیسٹ اورل پرزنٹیشن اور بایو کیمسٹری شعبہ کے شِرِس تیواری کو بیسٹ پوسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اورل پرزنٹیشن میں ڈاکٹر صفیہ حبیب اور ڈاکٹر لاما مِسبا کو اور پوسٹر پرزنٹیشن میں بایوٹکنالوجی یونٹ کی نبیلہ مجید اور شمسی خالد کو حوصلہ افزائی انعامات دئے گئے۔ عبدالباسط (ایم ایس سی بایوٹیک) اور منال خورشید (ایم بی بی ایس) کو بھی حوصلہ افزائی انعامات پیش کئے گئے۔ آخر میں پروفیسر رضوان خان نے اظہار تشکر کیا۔ نظامت کے فرائض مس فرحین اختر نے انجام دئے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close