ہندوستان

چکھلی میں جلوس محمدی ﷺ کا اہتمام

چکھلی میں جلوس محمدی ﷺ کا اہتمام
چکھلی ضلع بلڈانہ 10 (ذوالقرنین احمد)
چکھلی میں ہر سال کی طرح امسال بھی جلوس محمدی کا اہتمام بزم شاھین سوسائٹی چکھلی کے زیر اہتمام کیا گیا جو صبح 10 بجے بابو لاج چوک سے نکل کر راجہ ٹاور، ہوتے ہوئے جونا گاؤں، بارہ بھائی محلہ سے ہوتے ہوئے باغبان پورہ، نور چوک اور خیرو شاہ بابا درگاہ پر پہنچا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی، اس کے بعد خیرو شاہ بابا درگاہ کے سامنے ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا،  الحاج نظیر سیٹھ قریشی کی صدات میں درگاہ خیراللہ شاہ بابا کے سامنے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلاوت قرآن پاک کے بعد  نگر سیوک عبدالرؤف بابو نے مولانا حضرات عبدالحمید شاہ مفتاحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی لکھی ہوئی نعت پیش کی۔
تہسلدار یڑے صاحب نے آپ ﷺ کی ولادت کی مبارکباد پیش کی اور امن و امان قائم رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
چکھلی کے تھانیدار گلاب راؤ واگھ صاحب نے ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی انہوں کہا کے مجھے یہاں بہت کو آپریٹوں افراد ملیں، چکھلی کے  تمام ائمہ اکرام مساجد اور ملی سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا کے انہوں نے جلوس میں امن و امان قائم رکھا اور اسی طرح ہمیشہ امن و امان کا پیغام دیتے رہے گے‌،
چکھلی کے سی ای او اجیت ایڑی نے تمام چکھلی کی عوام کو ولادت کی مبارکباد پیش کی، اور جلسہ میں مدعو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ مزید کہا کہ چکھلی نگر پریشد کی طرف جو کمیاں رہی اسکی معافی چاہی‌، اور پیغام دیا کہ ایک دوسرے کے تہوار میں شرکت کرنی چاہیے۔ جلوس انتظامیہ کمیٹی  کا شکریہ ادا کیا۔
چیکے پاٹل بلڈانہ ضلع پترکار کار سنگھ کے صدر نے کہا پورے ہندوستان میں آج کا دن جلوس و جلسہ منعقد کیے جاتے ہیں۔اور اس موقع پر مبارکباد پیش کی، اور جلوس کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا تاجد الدین صاحب امام و خطیب مسجد اہل قریش نے اپنی تقریر میں کہا اسٹیج پر موجود تمام سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ آپ ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ نے مدینہ منورہ میں عدل و انصاف قائم کیا، اسلامی تاریخ میں ابرہا کے لشکر کے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ اللہ کا گھر ہے اور جس طرح اللہ نے اسکی حفاظت کی اسی طرح بابری مسجد کا معاملہ بھی اللہ ہی دیکھے گا۔ اور نماز کی تاکید فرمائی۔ اور نوجوانوں سے امن کی اپیل کی۔سوشل میڈیا پر پھلنے والی شر انگریزی سے بچنے کیلے کہا ،  اس موقع پر چکھلی کے تمام ائمہ کرام جس میں  حافظ نور خان صاحب امام و خطیب اقصیٰ مسجد ،حافظ سید کلیم امام و خطیب واڑی مسجد،  محمد اسحاق شاہ صاحب امام و خطیب قاضی مسجد، وغیرہ  اسٹیج پر موجود تھے۔ اسکے علاوہ عبدالمنان صاحب قریشی صاحب صدر بزم شاھین سوسائٹی ،ابراہیم بارود والا، نگر سیوک رفیق سیٹھ قریشی، راجو رزاق، نگر سیوک آصف ممبر، افسر سیٹھ عطار، وغیرہ  ملی سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی ،صابر قریشی نے اس جلسہ کی نظامت کے فرائض انجام دیے، اور دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close