ہندوستان

محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری کائنات کو انسانیت کا درس دیا! مولانا سید انظر شاہ قاسمی

محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری کائنات کو انسانیت کا درس دیا!
محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم رحمت اللعالمین تھے : شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

بنگلور، 10 ؍نومبر (محمد فرقان) : اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبی آخر الزماںؐ کو اس دنیا میں رحمت اللعالمین بناکر بھیجا۔جنہوں نے ظلم و بربریت کا خاتمہ کیا اور عدل و انصاف کو قائم کرتے ہوئے انسان کو انسانیت کا درس دیا۔ وہ فقط مسلمانوں ہی کے نبی نہیں تھے بلکہ پوری کائنات کے نبی تھے۔ ان سے بڑا کوئی رحم دل انسان اس سرزمین نے نہ کبھی دیکھا اور نہ ہی دیکھے گا۔ مذکورہ خیالات کا اظہار عیدگاہ مسجد، منہاج نگر، بنگلور میں ہزاروں مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ حضور ﷺ نے اس دنیا میں امن و انصاف کو قائم کیا۔جس دور میں انسان کو بنیادی حقوق سے بھی دستبردار کردیا جاتا تھا، عورتوں کو زندہ دفن کردیا جاتا تھا، مظلوموں پر ظالموں کا ظلم عروج پر تھا اس دور میں محمد عربیؐ نے دنیا کی سب سے سوپر پاور طاقتوں سے مقابلہ کیا اور مظلوموں کا سہارا بنے، انہیں انکے حقوق دلائے۔ مولانا نے فرمایا کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہوتے تو اس دنیا میں انسانیت کا نام و نشان نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حضورؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت اللعالمین تھے۔ جنہوں نے لوگوں کی بڑی سے بڑی غلطی اور ظلموں کو معاف کیا۔مولانا نے قرآن و حدیث کا حوالہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ فتح مکہ پر اگر حضورؐ چاہتے تو ظلم کرنے والوں سے بدلہ لے سکتے تھے لیکن انہوں نے سب کو معاف کردیا۔ جن کے حسن سلوک اور اچھے اخلاق کو دیکھ کر کئی لوگ اسلام میں داخل ہوگئے۔مولانا نے فرمایا کہ حضورﷺنے ہمیں امن و امان کا درس دیا ہے یہیں وجہ ہیکہ مسلمان بڑی سی بڑی مشکلات اور تکلیفات پر بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتا ہے۔ مولانا قاسمی نے کہا کہ آج اس دنیا میں جہاں کہیں بھی انسان چین و سکون کی زندگی بسر کررہا ہے وہ حضورؐ کا صدقہ ہے۔انہوں نے مزید فرمایا کہ یہیں وجہ کہ موجودہ دور میں اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا آج جو لوگ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچ رہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ دین و اسلام کا پہلا مطالعہ کریں کیونکہ اس پوری کائنات میں اسلام سے بہتر کوئی مذہب اور آقائے دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے بہتر کوئی طریقہ موجود نہیں ہے۔مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ غیر مذاہب والوں کو دین و اسلام اور قرآن و حدیث کی تعلیمات سے واقفیت کرائیں جوکہ ہماری فریضہ ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close