ہندوستان

آزاد واک کا انعقاد، پروفیسر ایوب خان کی مخاطبت

آزاد واک کا انعقاد، پروفیسر ایوب خان کی مخاطبت

حیدرآباد، 8 نومبر (پریس نوٹ) عزم مصمم اور ایمانداری کامیابی کی کلید ہیں۔ یہی خصوصیت مولانا آزاد میں بدرجہ اتم موجود تھیں۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے سلسلہ میں جن اداروں بطور خاص یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، آئی آئی ٹی وغیرہ کا قیام عمل میں لایا آج بھی وہ ادارے ملک کے تعلیمی نظام میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی کے طلبہ میں بہت ساری صلاحیتیں موجود ہیں۔ اگر یہ بھی عزمِ صمیم اور ایمانداری کو اپنا شعار بنالیں تو مولانا آزاد کی طرح ایک کامیاب انسان بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں منعقدہ آزاد واک کے موقع پر کیا۔ یوم آزاد تقاریب کے حصہ کے طور پر آزاد واک کا اہتمام ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن تا انسٹرکشنل میڈیا سنٹر تک کیا گیا جہاں پروفیسر ایوب خان نے طلبہ سے خطاب کیا۔ پروفیسر نوشاد حسین، رجسٹرار انچارج بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر محمد فریاد، کوآرڈینیٹر نے آزاد واک کی غرض و غایت بتاتے ہوئے کہا کہ این ایس ایس والینٹرس مولانا آزاد اور ان کے پیام پر تیار کردہ پینٹنگس، پوسٹرس وغیرہ تیار کرتے ہوئے ان کے ہمراہ کیمپس کا چکر لگاتے ہیں تاکہ طلبہ میں مولانا آزاد اور ان کے کارناموں کے تئیں شعور بیدار کیا جاسکے۔ آزاد واک میں تقریباً 150 طلبہ نے حصہ لیا۔
قبل ازیں انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے پریویو تھیٹر میں آج دوپہر مولانا آزاد پر تیار کردہ ڈاکیومنٹری ”نقشِ آزاد“ دکھائی گئی۔ جناب عامر بدر ، ڈاکیومنٹری کی نمائش کے کوآرڈینیٹر تھے۔ اس موقع پر طلبہ نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close