ہندوستان

المعہد الاسلامی صرف ایک ادارہ ہی نہی بلکے ایک تحریک بھی ہے ! سرتاج مظاہری

المعہد الاسلامی صرف ایک ادارہ ہی نہی بلکے ایک تحریک بھی ہے ! سرتاج مظاہری
ارریہ ( توصیف عالم۔نمائندہ ہندوستان اردو ٹائمز )
قارئین کرام  مدارس ومکاتب کی اہمیت سے کون ناواقف ہے مگر بار بار اسکا تزکرہ اسلئے ضروری ہے تاکے سمجھنے والے سمجھ جائے اور شک شبہ مبتلا حضرات اپنے شبہات کو دور کر لے اس میں ذرہ برابر بھی مبالغہ نہی کے جہالت و ضلالت کفر شرک کے ان گھٹا ٹوپ اندھیروں میں یہی مدارس اسلامیہ چاند کے مانند اور یہی مکاتب دینیہ ستاروں کے مانند ہیں جس طرح چاند اور ستاروں کی عدم موجودگی میں پوری کائنات تاریکیوں میں ڈوب جائے گی اسی طرح ان دینی درسگاہ کے نہ ہونے پر پوری امت مسلمہ جہالت ضلالت کفر و شرک کے اندھیروں میں غرق ہو جائے گی اسی فلسفہ کو دہراتے ہوئے شاعر مشرق علامہ اقبال نے کہا تھا
نہ سمجھوگے تو مٹ جاوگے اے ہندی مسلمانوں
تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں
اقبال کے اسی فلسفے پر عمل کرتے ہوئے حضرت حافظ الحاج ابوطالب صاحب صدیقی نے جو المعہد الاسلامی کی بنیاد رکھی تھی جو ابھی چند سال پہلے ایک مکتب کی شکل میں تھا بحمدللہ آج وہ ایک جامعہ کی شکل اختیار کر چکا ہے جسکے اندر سینکڑوں طلباء و طالبات اپنی علمی پیاس بھجا رہیں ہیں جسکی پوری کفالت بحمدللہ ادارے ہی کے ذمے ہے اسکے علاوہ بھی مختلف شعبہ جات ہیں جیسے طبی کیمپ کا انعقاد جس کے اندر غریبوں مسکینوں یتیموں میں مفت  دوائیاں تقسیم کی جاتی ہے جسکی ایک جھلک آپ نے 3 نومبر بروز اتوار کو دیکھا ہوگا اسکے علاوہ سردیوں میں لحاف اور کمبل کے تقسیم کا مسئلہ ہو یا سیلاب میں سیلاب سے پریشان لوگوں کے درمیان ریلف کے تقسیم کا معاملہ ہو ان سب چیزوں میں بحمدللہ یہ ادارہ پیش پیش رہتا ہے بس دل سے یہ دعاء ہے کے اللہ تعالی اس ادارے کے بانی حضرت حافظ الحاج ابو طالب صاحب صدیقی اس ادارے کے سرپست اعلی حضرت مولانا و قاری افروز صاحب اور ادارے کے  ناظم مفتی ریحان صاحب قاسمی اور جملہ اساتذہ کی ہر شرور و فتن سے حفاظت فرمائے آمین  اور اللہ تعالی اس ادارے کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے آمین
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close