ہندوستان

نئی صبح فاؤنڈیشن ککنی کی جانب سے ایک اہم نشست کا انعقاد!

ککنی ، گریڈیہہ، جھارکھنڈ 7/ اکتوبر 2019،آج بروز پیر ٧_اکتوبر کو نئی صبح فاؤنڈیشن ککنی کی جانب سے جامعہ اسلامیہ دارالعلوم ککنی میں ایک نشست رکھی گئی، جس میں نئی صبح فاؤنڈیشن ککنی کے قیام کے مقاصد، گزشتہ کاموں کی کارگزاری اور فوری طور پر ضروری کاموں کا جائزہ لیا گیا، نیز تنظیم کو متحرک اور فعال بنانے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا، تنظیم کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے جناب رفیق انور صاحب نے بتایا کہ اس وقت ہم تعلیم و ترقی کے اعتبار سے بہت پیچھے ہیں، ایسے میں اگر ہم نوجوانوں نے اپنے گاؤں، بستی اور اپنی قوم کی فکر نہ کی تو تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، انھوں نے بتایا کہ تنظیم نئی صبح فاؤنڈیشن ککنی کے بنیادی مقاصد میں سے ایجوکیشن، تعلیم، غریبوں کی امداد اخلاقی و سماجی زندگی کے لیے راہیں ہموار کرنا ہے۔تنظیم ابتدائے قیام سے ہی طلبا و اسٹوڈنٹ کی رہبری و راہ نمائی کرتی آئی ہے، غریب لڑکیوں کی شادیوں میں اپنا تعاون پیش کیا ہے، گزشتہ رمضان المبارک کے مہینے میں "بچہ بچہ بنے گا نمازی” کمپٹیشن کا انعقاد بھی اسی تنظیم کی جانب سے ہوا جس میں تقریباً چالیس بچوں نے حصہ لیا اور انعامات حاصل کیے۔تمام شرکاء میٹنگ نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا، اور یہ بات سامنے آئی کہ فوری طور پر نئی صبح فاؤنڈیشن ککنی کے آفس کا قیام بہت ضروری، اس لیے اس پر توجہ کی ضرورت ہے۔اس موقع پر جناب مفتی مجاہدحسین پہراوی، محمد سمیر الدین، عبدالرحیم صاحب، محمد ماجد، محمد طاہر حسین، محمد اعظم، محمد صدام، محمد افسر، محمد تنویر گوسائی مہری اور دیگر نوجوان ککنی و گوسائی مہری کے موجود تھے۔

Show More

Related Articles

One Comment

جواب دیجئے

Close