علماء ائمہ حفاظ وخدام دین منتظمہ وممبرانِ جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی و متصل اضلاع کا اجلاس

*علماء ائمہ حفاظ وخدام دین  منتظمہ وممبرانِ جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی و متصل اضلاع کا اجلاس

حافظ محمد یوسف حلیمی انور کنوینر اجلاس و نائب صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب ۱۴ محرم ۱۴۴١ هج مطابق 14 ستمبر 2019ء بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا 3 بجے دوپہر بمقام مدرسہ مصباح الہدیٰ اندرا نگر کالونی کاماریڈی جمیعۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کا مشاورتی اجلاس بصدارت حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی مدظلہ (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند صوبہ تلنگانہ و آندھرا) انشاءاللہ منعقد ہوگا، اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا فصیح الدین صاحب ندوی مدظلہ العالی (نائب صدر جمعیۃ علماء ہند صوبہ تلنگانہ و آندھرا) و مولانا مفتی عامر صاحب زیدلطفہ (استاد جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد)، محترم جناب حافظ لئیق احمد خان صاحب (صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع نظام آباد) بھی شریک اجلاس ہوں گے، اس اہم مشاورتی اجلاس میں حالات حاضرہ میں جمعیۃ علماء کی خدمات کے علاوہ منڈل سطح پر جمعیۃ کے استحکام و دیگر اہم امور پر تبادلہء خیال کے بعد لائحہ عمل تیار کیا جائے؛ واضح رہے کہ جلسہ کی نظامت محترم مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی فرمائیں گے انشاء اللہ۔حضرت مولانا طبیب عالم صاحب قاسمی (سرپرست)، حافظ محمد فہیم الدین منیری،(صدر) حافظ شیخ حسین اشرفی، مولانا شیخ احمد مظاہری، حافظ محمد مشتاق حلیمی، حافظ یوسف انور حلیمی (نائبین صدور)، مفتی عمران خان صاحب، حافظ محمد عبدالعلیم فاروقی سکریٹری جمعیۃ،  مفتی محمد خواجہ شریف صاحب مظاہری، مفتی عمر بن عیسیٰ قاسمی، حافظ سردار خان صاحب، حافظ شرف الدین صاحب حلیمی، حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی، حافظ محمد خواجہ یاسین صاحب، حافظ محمد تقی الدین منیری، حافظ محمد خالد حلیمی، الحاج سید عظمت علی صاحب، میر فاروق علی صاحب، ، محمد عبدالرحمن، جاوید علی صاحب، محمد مقصود خان، محمد فیروز الدین، محمد سلیم الدین، محمد اسماعیل، محمد حنیف، محمد جاوید، محمد آصف، محمد فرمان شمس نے تمام اراکینِ جمعیۃ علماء ھند ضلع کاماریڈی سے بہ پابندی وقت شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے۔
دیگر تفصیلات و رابطہ کے لئے محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی 9848577257_____9848787553

اپنا تبصرہ بھیجیں