بڑی خبر! ریلائنس نےلانچ کی جیوفائبربراڈ بینڈ سروس، جانیں کچھ خاص باتیں

ریلائنس نےاپنی جیو فائبرسروس لانچ کردی ہے ۔ جیو فائبر کو لانچ کرنے کا اعلان 12 اگست کو ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا تھا ۔ جیو فائبر کا کنیکشن حاصل کرنےکیلئےآپ کوپہلے رجسٹرایشن کرانا ہوگا ۔

دنیا کے سب سے بڑے موبائل ڈیٹا نیٹ ورک نے جیو فائبر کے لانچ کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ سروس ملک کے 1600 شہروں میں لانچ کرنے کی اسکیم ہے ۔ ابھی ہندوستان میں اوسط فکسڈ لائن براڈ بینڈ سروس 25 ایم بی پی ایس ہے ۔ یہاں تک کہ امریکہ ، جو کافی ترقی یافتہ ملک ہے ، وہاں بھی یہ 90 ایم بی پی س ہے ، لیکن جیو فائبر سو فیصد فائبر براڈ بینڈ سروس ہے جو کہ 100 ایم بی پی ایس سے شروع ہوکر 1 جی بی پی ایس تک جائے گی ۔

یہی نہیں کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے جیو فائبر لینے والے صارفین کیلئے ویلکم آفر کے تحت کئی فری بیز دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جیو فائبر سروس کے تحت صارفین کو سب سے کم 699 روپے کا پلان ملے گا ۔ وہیں سب سے زیادہ 8499 روپے کا پلان ہے ۔ 699 روپے کے پلان میں 100 ایم بی پی ایس کی اسپیڈ ملے گی ۔ اس میں 100 جی بی ڈیٹا کے ساتھ 5 جی بی اضافی ڈیٹا بھی ملے گا ۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں کہیں بھی فری وائس کالنگ کی سہولت ملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں