شوبز

کون ہے وہ لڑکا جس پر آیا عامر خان کی بیٹی کا دل، تصویر شیئر کی تو مچا تہلکہ

عامر خان کی بیٹی ایرا خان لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں لیکن گزشتہ روز اپنی ایک تصویر کو لے کر وہ خبروں میں آگئی ہیں۔ دراصل، ایرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک دوست کے ساتھ تصویر شیئر کر دی۔ اس لڑکے کا نام مشال کرپلانی ہے۔ تصویر میں مشال، ایرا کی پیشانی پر بوسہ لیتے نظرآرہے ہیں۔

فوٹو شیئر کرتے ہوئے ایرا نے لکھا، ’’ امید ہے کہ موسم بہار کی تمہاری چھٹیاں دھوپ اور مسکان سے بھرپور رہی ہوں گی۔ ’ خبروں کی مانیں تو مشال اور ایرا ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ایرا کی ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ان سے پوچھ رہ ے ہیں کہ کیا یہ تمہارا بوائےفرینڈ ہے۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا، ’’ مشال تم بہت خوش قسمت ہو، کبھی بھی اس کا دل مت توڑنا۔ بتا دوں کہ وہ میری پہلی کرش ہے جب میں نے اسے اس کے والد کے ساتھ دیکھا تھا‘۔

قابل غورہے کہ ایرا عامر خان اور ان کی پہلی بیوی رینا دتا کی بیٹی ہیں۔ 22 سال کی ایر بیرون ملک میں رہ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close