کھیل

سہارا واریئرز نے معروف آئی پی اے نیشنل اوپن چیمپیئن شپ 2019 جیتا

پٹنہ۔۳؍جنوری: سہارا واریئرس نے مسلسل دوسرے سال آئی پی اے نیشنل اوپن چیمپیئن شپ 2019 کی جیت کا ٹائٹل ا پنے نام کیا۔ یہ جیت سہارا واریئرز نے ہندوستان میں مضبوط مخالفین کے درمیان شمارکئے جانے والے جندال پینتھرس کے خلاف فائنل میچ میں درج کیا۔ سہارا انڈیا پریوارکے مشہور ‘لوگو’ رنگوں سے آراستہ جرسی پہننے والی ٹیم نے ایک دلچسپ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں – کرس میک کینزی ، سدھانت شرما ، انگد کلاں اور ستندر گرچہ نے ٹیم کے جھنڈے کی اونچی اڑان یقینی بنایا۔ ٹیم کو یہ ٹرافی کشمیر کے یوراج وکرمادتیہ سنگھ کے ذریعہ فراہم کی گئی ، جنہوں نے اپنے کھیل کیریئر میں کئی بار یہ نامور چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔سہارا واریئرز کے لئے یہ سیزن کافی اچھا رہا ہے ، اس نے جے پور اور دہلی میں انڈین پولو ایسوسی ایشن سیزن کے چار بڑے ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔ اس سے قبل ، ٹیم نے جے پور اور دہلی میں آر پی سی کپ جے پور جنرل امر سنگھ کنوتا کپ اور مہاراجہ ہری سنگھ کپ بھی جیتا ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close