کھیل

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ایم ایس دھونی نے توڑی خاموشی ، دیا یہ بڑا بیان

ورلڈ کپ کے بعد سے ہی ایم ایس دھونی کرکٹ سے دور چل رہے ہیں ، جس کے بعد کرکٹ کے گلیاروں میں ان کے مستقبل کو لے کر طرح طرح کی قیاس آرائی شروع ہوگئی تھی ۔ ان تمام قیاس آرائیوں کے درمیان ایم ایس دھونی نے آخر کار اپنے مستقبل کو لے کر بیان دے ہی دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقل کو لے کر جنوری تک ان سے کچھ نہیں پوچھا جائے ۔ ممبئی میں ایک پروگرام کے دوران ان سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھا گیا ، تو انہوں نے یہ جواب دے کر سبھی قیاس آرائیوں پر فی الحال لگام لگادی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 2007 میں ورلڈ ٹی 20 اور 2011 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ان کی ٹیم کا شاندار استقبال جیسے لمحات ان کے دل کے کافی قریب ہیں ۔

انہوں نے سال 2007 کی جیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2007 میں ( ٹی 20 ) ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان آئے اور ہم نے کھلی بس میں سفر کیا اور ہم مرین ڈرائیو میں کھڑے رہے ۔ ہر طرف جام لگا تھا اور لوگ ہمارے استقبال کیلئے اپنی کاروں میں آئے تھے ، اس لئے مجھے ہر کسی کے چہرے پر خوشی دیکھ کر اچھا لگا تھا ۔ ناظرین میں کئی ایسے لوگ رہے ہوں گے ، جن کی فلائٹ چھوٹ گئی ہوگی ، ہوسکتا ہے کہ وہ کسی اہم کام کیلئے جارہے ہوں ، وہ استقبال شاندار تھا ۔

dhoni2

اپنی دوسری خوبصورت یاد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 2011 میں ورلڈ کپ فائنل میچ میں جیت کیلئے 15-20 رن چاہئے تھے اور اس وقت وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شائقین وندے ماترم گارہے تھے ۔ ایم ایس دھونی نے کہا کہ یہ لمحہ ان کے دل کے کافی قریب ہے ۔ ورلڈ کپ کے بعد سے ہی وہ ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں ۔

dhoni3

خیال رہے کہ دھونی پہلے ویسٹ انڈیز دورے پر جانے کی بجائے وہ ٹیریٹوریل آرمی کے ساتھ ٹریننگ کیلئے چلے گئے تھے اور اس کے بعد جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف گھریلو سیریز میں بھی انہوں نے خود کو عدم دستیاب بتایا تھا۔ وہیں انہوں نے چھ دسمبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی گھریلو سیریز کیلئے بھی خود کو عدم دستیاب بتایا ہے ۔ حالانکہ اس درمیان وہ جھارکھنڈ کی انڈر 23 ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کرتے بھی نظر آئے ، جس کے بعد اب ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ واپسی کی تیاری کررہے ہیں ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close