انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: 2-0 سے سیریز جیت کر ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان بنے وراٹ کوہلی

انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: 2-0 سے سیریز جیت کر ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان بنے وراٹ کوہلی

رویندر جڈیجہ اور محمد سمیع کی قیادت میں گیندبازوں کے عمدہ مظاہرے سے ہندوستان نے پیر کو یہاں دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن چائے سے پہلے ویسٹ انڈیز کو 257 رن سے  شکست دے کر سیریز، 2-0  سے کلین سوئپ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے ساتھ وراٹ کوہلی انڈیا کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان بھی بن گئے ہیں۔ ان کی قیادت میں یہ ہندوستان کی ٹیسٹ میچوں میں 28 ویں جیت ہے۔ کوہلی نے مہیندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا جن کی قیادت میں ہندوستان نے 17 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ ہندوستان ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل آٹھویں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں بھی کامیاب رہا ، جو کبھی عالمی کرکٹ کا بادشاہ رہا۔

ہندستان کے 468 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم رویندر جڈیجہ( 58 رن پر تین وکٹ )، محمد سمیع (65 رن پر تین وکٹ) ، ایشانت شرما( 37 پر دو وکٹ  اور جسپریت بمراہ (31 رن پر ایک وکٹ ) کی دھاردار گیند بازی کے سامنے 59 .5  اوو رمیں 210 رن پر سمٹ گئی

ویسٹ انڈیزکے ان دو کھلاڑیوں کو ملا تھا جیون دان

ویسٹ انڈیز کی طرف سے شمارا بروکس نے ایک جیون دان کا فائدہ اٹھاتے پوئے 50 رن بنائے جبکہ جرمین بلیک وڈ تین جیون دان کے باوجود 38 رن ہی بنا سکے۔ دونوں نے 5ویں وکٹ کیلئے 61 رن کی شراکت داری کی۔ کپتامن جیسن ہولڈر نے بھی 39 رن بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں