محمد شمی کے خلاف گرفتاری وارنٹ؟ محمد شمی پران کی اہلیہ حسین جہاں نے معاملہ درج کرایا تھا۔

محمد شمی کے خلاف گرفتاری وارنٹ! محمد شمی پران کی اہلیہ حسین جہاں نے معاملہ درج کرایا تھا۔

فائل فوٹو

ٹیم انڈیا کےتیزگیند بازمحمد شمی کےخلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہونےکے بعد بی سی سی آئی کا پہلا ردعمل آگیا ہے۔ بی سی سی آئی نے واضح کردیا ہےکہ محمد شمی کےخلاف تب تک کوئی کارروائی نہیں ہوگی جب تک چارج شیٹ نہیں دیکھی جاتی۔ نیوزایجنسی آئی اے این ایس سے بات چیت کرتےہوئے بی سی سی آئی افسرنےکہا کہ چارج شیٹ ملنےکے بعد ہی محمد شمی پرکوئی فیصلہ لیا جائےگا۔

محمد شمی پربی سی سی آئی کا بیان

بی سی سی آئی نےآئی اے این اس کوبتایا ‘ہاں ہم جانتے ہیں کہ محمد شمی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہوا ہے، لیکن اس میں اتنی جلدی فیصلہ لینےکی ضرورت نہیں ہے۔ ہم ایک بار چارج شیٹ دیکھیں گےاس کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائےگا۔ بی سی سی آئی کےآئین کے مطابق ہی کوئی کارروائی ہوگی۔  بی سی سی آئی نےکہا ‘یہ معاملہ گھریلوتشدد کا ہے، ایسے میں ان کا معاہدہ منسوخ کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں یقین ہےکہ ویسٹ انڈیزسےلوٹنے کےبعد محمد شمی صحیح قدم اٹھائیں گے’۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں جب محمد شمی کی بیوی نےان پرمیچ فکسنگ جیسے سنگین الزامات عائد کئےتھے۔ اس کے بعد بی سی سی آئی نے محمد شمی کا معاہدہ جانچ مکمل ہونے تک روک دیا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد بی سی سی آئی کی جانچ میں محمد شمی کوکلین چٹ ملی اوراس کے بعد انہیں دوبارہ معاہدہ دیا گیا۔

محمد شمی پران کی اہلیہ حسین جہاں نے معاملہ درج کرایا تھا۔

محمد شمی کے خلاف گرفتاری وارنٹ

ٹیم انڈیا کےتیزگیند بازمحمد شمی ایک مرتبہ پھرمشکل میں پھنس گئے ہیں۔ کولکاتہ کی ایک عدالت نے محمد شمی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا ہے۔ محمد شمی کو15 دنوں کےاندرخودسپردگی کرنےکی ہدایت دی گئی ہے۔ قابل ذکرہےکہ محمد شمی کی اہلیہ حسین جہاں نےالزام لگایا تھا کہ محمد شمی کے دیگرخواتین کے ساتھ ناجائزتعلقات ہیں اوراسی کی وجہ سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ حسین جہاں نےکہا تھا کہ محمد شمی کےگھروالےانہیں زہردے کرمارنے کی کوشش کررہے تھے۔

واضح رہے کہ 2018 میں محمد شمی پران کی اہلیہ حسین جہاں نےمار پیٹ، ریپ، قتل کی کوشش اورگھریلو تشدد جیسےکئی سنگین الزامات عائد کئےتھے۔ یہی نہیں حسین جہاں نے محمد شمی کے فکسروں سے بھی تعلقات ہونےکا دعوی کیا تھا ۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی جانچ میں محمد شمی پوری طرح بےقصورپائےگئےاوراس لئے وہ ٹیم انڈیا میں کھیل رہے ہیں۔ بتادیں کہ محمد شمی ٹیم انڈیا کے ساتھ فی الحال ویسٹ انڈیزکے دورہ پرہیں۔ فی الوقت وہ جمیکا میں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ سال 2018 میں محمد شمی کے خلاف ان کی اہلیہ حسین جہاں نےگھریلوتشدد کا کیس درج کرایا تھا۔ محمد شمی اوران کے بھائی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 498 اے کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ اسی کیس میں کولکاتہ کی عدالت نے محمد شمی کوپیش ہونےکیلئےکہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں