ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے ہیٹرک لینے والے بولر بنے بمراہ کا کپتان وراٹ نے لیا انٹریو دیکھیں ویڈیو !

ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے ہیٹرک لینے والےہندوستانی بولربنے بمراہ کا کپتان وراٹ نے لیا انٹریو دیکھیں ویڈیو !

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جسپریت بمراہ نے میزبان ٹیم کو پوری طرح سے اکھاڑ پھینکا ۔ بمراہ نے دوسرے دن 16 رن دے کر چھ وکٹ لئے ۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے تیسرے ہندوستانی بھی بن گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے ۔ ہندوستان کی پہلی اننگز میں 416 رنوں کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 12.5 اوورس میں 22 رن پر ہی اپنے پانچ وکٹ گنوا دئے تھے اور ابتدائی پانچوں وکٹ بمراہ کے ہی نام رہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بمراہ پانچویں مرتبہ پانچ وکٹ کے کلب میں شامل ہوئے ۔

اپنے چھٹے اوور میں بمراہ نے سلامی بلے باز کریگ بریتھویٹ کو 10 رن پر آوٹ کرکے تاریخ رقم کردی ۔ وہ سب سے تیز پانچ وکٹ کے کلب میں شامل ہونے والے پہلے ہندوستانی تیز گیند باز ہیں ۔ انہوں نے پانچ وکٹ لینے کیلئے صرف 5.5 اورس یعنی 35 گیندوں کا سہارا لیا ۔

بمراہ نے اس سے پہلے اپنے چوتھے اوورس میں ہیٹ ٹرک لی تھی ۔ انہوں نے ڈرین براوو ، شمارا بروکس اور روسٹن چیز کو اپنا شکار بنایا ۔ اس سے پہلے انہوں نے جان کیمبیل کا بھی وکٹ لیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں