پٹنہ

سرد ہوا کے بعد پٹنہ میں سردی گرتے ہی پیام انسانیت کی ٹیم نے غریبوں و مسکینوں میں تقسیم کیا کمبل۔۔۔۔ 

پٹنہ ( حاجی مختار) بروز اتوار کو بعد نماز عشاء چوہٹہ کی جامع مسجد ،پٹنہ میں پیام انسانیت کی ٹیم نے چوھٹہ مسجد سے لیکر خدا بخش لائبریری تک غریبوں اور مسکینوں میں کمبل تقسیم کیا ،،،،
پیام انسانیت انسان کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ سے کام کرتی آرہی ہے یہ کوئی نئی تنظیم نہیں یہ تنظیم اب پٹنہ میں بہت ہی زور و شور کے ساتھ کام کر رہی ہے لوگوں کی خوب بھلائی اور خیر کے کاموں میں مصروف ہے آئندہ اتوار کو بھی کچھ کار خیر ہونا ہے جس کی مندرجہ ذیل فہرست ہے ساتھیوں کی راۓ تجویز ہوئی جو آئندہ
 اتوار یعنی 8 دسمبر 2019ء کو بعد نماز عشاء چوہٹہ کی جامع مسجد سے نکل کر  غرباء  و مساکین میں کان کی اونی گرم پٹی  تقسیم کریگی،تمام رکشا ڈرائیور سے لیکر بہت سے غرباء میں تقسیم کیا جائیگا۔۔۔
جسمیں تمام  پیام انسانیت تنظم کے رضاکار شرکت کرکے اس کارِ خیر کو انجام دینگے
چوہٹہ کی جامع مسجد میں عشاء کی نماز جماعت کا وقت اٹھ بجے شب ہے وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے تقسیم کر دیا جائے گا
اس موقع پر معزز شخصیات میں سے ،ڈاکٹر عتیق الرحمن صاحب،ڈاکٹر تسکین اعظمی صاحب،ڈاکٹر آمان صاحب، ڈاکٹر سنجئے صاحب،حاجی مختار، مولانا عبد اللہ صاحب امام و خطیب چوہٹہ  مسجد پٹنہ اور دیگر بہت سے لوگ موجود تھے
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close