پٹنہ

شہریت ترمیمی قانون پر جے ڈی یو دو خیموں میں تقسیم، ڈ یمیج کنٹرول میں مصروف نتیش کمار

پٹنہ (ذرائع)  اگلے سال ہونے والےاسمبلی انتخابات سے پہلےکیا بہارکی برسراقتدارجماعت جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) میں پاورگیم چل رہا ہے۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پرپارٹی سے الگ رائے رکھنے والے پرشانت کشورنے ہفتہ کے روزدیرشام وزیراعلیٰ نتیش کمارسے ملاقات کی، لیکن ان کےجواب جاتےجاتے کئی سوال چھوڑگئے۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر نتیش کمارسے پرشانت کشورکی ملاقات تقریباً دوگھنٹےتک چلی۔ بات چیت کے بعد جب پی کے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سےباہرنکلےتوانہوں نےمیڈیا کوبتایا کہ ہم اپنےموقف پرقائم ہیں اوروزیراعلیٰ نتیش کماربہت جلد پورے معاملے پراپنی رائے رکھیں گے۔ پرشانت کشورکے موقف سے واضح طورپرنظرآیا کہ بھلے پارٹی یعنی جےڈی یوکےلیڈران پرکاؤنٹراٹیک کر رہے ہوں، لیکن نتیش کمار، پرشانت کشورکوکھونا نہیں چاہتے۔ ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ جے ڈی یوکا یہ پاورگیم کس کےدرمیان اورکیوں چل رہا ہے؟

آپ کو بتادیں کہ دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی تھی کہ پرشانت کشور کی کمپنی اب عام آدمی پارٹی کے لیئے کام کرے گی ۔ لیکن ابھی پوری طرح صاف نہیں ہوا ہے

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close