ممبئی

حیدر آباد عصمت دری :خاطی ملزمین کو سزاۓ موت دی جاۓ

جماعت اسلامی ہند اور جی آٸ او کی جانب سے وزیر اعظم کو محضر روانہ۔۔۔

  بارسی ٹاکلی ضلع اکولہ (ذوالقرنین احمد ) گذشتہ دنوں حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری اور قتل معاملے میں پورے ملک اور ہر سماج کی جانب سے قصورواروں کو پھانسی دیۓ جانے کا مطالبہ زور پکڑ رہاہے۔اس واردات نے انسانیت کو شرمسار کیا ہے اسطرح کی وارداتوں کو انجام دینے والوں کو کس بھی قسم کے قانون کا خوف نہیں رہا اور انسان نما درندے کھلے گھوم رہے ہیں۔۔جماعت اسلامی ھند حلقہ خواتین و گرلز اسلامک آرگناٸزیشن یونٹ بارسی ٹاکلی و دیگر خواتین نے تحصیلدار بارسی ٹاکلی کی معرفت وزیر اعظم کے نام محضر سونپا۔جسمیں مطالبہ کیا گیا کہ پولیس کے ذریعے گرفتار ملزمین کے خلاف اگرپختہ ثبوت ہیں تو ان کے ساتھ ھمدردی’ متاثرہ خاندان کے ساتھ نا انصافی ہے اسی لۓ فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ کی کارواٸ پوری کر انہیں جلد ہی سزاۓ موت دی جاۓ۔۔
      اس موقع پر آمنہ نور’صالحہ ناز’نقیبہ آصف ‘ صفیہ خانم ‘گوری راٶت’کرن ہیورالے’ڈاکٹر فریدہ احسن ‘رضیہ بانو اور جی آٸ او کی سعدیہ ثمین ‘ثوبیہ’ مہوش ‘ شگفتہ’عاٸشہ’رخسار’ریشماں’    معروفہ ‘مسکان ‘معراج و دیگر خواتین و طالبات موجود تھیں۔۔۔
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close