ممبئی

مہاراشٹر کا سیاسی ڈرامہ : مہاراشٹراین سی پی کے صدر جینت پاٹل نئے لیجسلیٹر پارٹی لیڈر منتخب، شیوسیناسپریم کورٹ سے رجوع ! کل ہوگی سماعت

ممبئی 23نومبر(یواین آئی)مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل کے دوران شیوسینا ،این سی پی اور کانگریس نے ریاست میں بی جے پی کی قیادت میں دیویندر فڈنویس کو حکومت بنائے جانے کا موقع دینے اور انہیں اجیت پوار کے ساتھ حلف دلانے کے طریقہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ کیونکہ گورنر کوشیاری پر بغیر تحقیق فیصلہ لیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔جبکہ این۔سی۔پی نے ریاستی صدر جینت پاٹل کو پارٹی کو لیجسلیٹر پارٹی کالیڈر منتخب کرلیا گیا ہے اور اس طرح اجیت پوارکو پارٹی کے لیڈر کی حیثیت ہٹادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر کے 12کروڑ بھوکے عوام اور ملک کے عوام بھی ٹھیک ٹھاک نیند سے جاگے بھی نہیں تھے کہ ممبئی راج بھون میں گورنر کوشیاری نے ناشتہ کی میز دیویندرفڑنویس اور سین سی پی لیڈر اجیت پوار کو حلف دلایا۔یہ سب 8بجے سیاسی کھیل شروع ہوگیا۔اس واقعہ نے ایسا ماحول بناکہ اخبارات کی سرخیاں غلط ثابت ہوگئیں۔ 

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close