مضامین و مقالات

دوستی دراصل الفت و محبت کے ایک پاکیزہ رشتہ کا نام ہے! شیخ زید احمد 

دوستی دراصل الفت و محبت کے ایک پاکیزہ رشتہ کا نام ہے! شیخ زید احمد
دوستی دراصل الفت و محبت کے ایک پاکیزہ رشتہ کا نام ہے ، اور یہ خوب صورت رشتہ سچے جذبات و احساسات کا ایسا حسین سنگم ہے، جہاں عہد و وفا اور تسلیم ورضا کا ملن ہوتا ہے، یہ وہ دلکش آبشار ہے جہاں چاہت و الفت اور انس و محبت کے تیز دھارے بہتے ہیں، یہ وہ مسرت بخش چمن ہے جہاں پت جھڑ میں بھی فضا مسکراتی ، پنکھڑیاں نکھرتی اور کلیاں چٹختی ہیں، یہ وہ نشاط انگیز موسم ہے جہاں خِزاں کے رت میں بھی باد بہاری کے تازہ تازہ جھونکے چلتے اور پھول مہکتے ہیں، یہ وہ مسرت بخش بارش ہے جو بن گھٹاؤں کے چھاتی اور بن بادلوں کے برستی ہے ،  یہ وہ روح افزا ساز ہے جہاں الفت محبت کے ایسے طرب آمیز نغمیں سنائی دیتے جو کبیدہ خاطر جسموں کو بھی حیاتِ نو مزدہ سنا دیتے ہیں ، تو پھر ایسے حیات بخش رشتہ کو ایک دن کے لئے خاص کرنا فی الحقیقت اس کے تقدس توہین ہے،ایسے حسین بندھن کے لئے تو ہر شب شبِ برات اور ہر دن یوم عید ہے۔
دراصل دوستی دو اجنبیوں کا مفاد پرستی سے اوپر اٹھ کر باہم شیر و شکر ہو جانے کا نام ہے، دوستی کا رشتہ وہ پیکر صدق و وفا ہے ،جو حرص و ہوس اور لالچ و طمع سے بہت پرے ہوتا ہے، جہاں وحشتوں کو ہم نوائیاں اور اور اداسیوں کو کرم فرمائیاں نصیب ہوتی ہیں، جہاں سرگردانیوں کو سکون اور گھبراہٹوں کو طمانیت ملتی ہیں، جہاں مصیبتیں دم توڑتی اور اذیتیں خود کشی کرتی ہیں، جہاں وقت کے مارے جسموں اور حالات کے ستائے دلوں کو ہمدردی ،جاں گساری و جانثاری کی خوشیاں حاصل ہوتی ہیں، جو ماضی کی تمام تلخیوں کو مٹاتی اور مستقبل کے خوابوں کی پائے تکمیل تک پہنچاتی ہیں۔کہ
نہ اداس ہو نہ ملال کر  کسی بات کا نہ خیال کر
کئی سال بعد ملے ہیں ہم تیرے نام آج کی شام ہے
بس شرط ہے کہ دوستی کا یہ روح افزا رشتہ خلوص مندی، نیک نیتی، سچی محبت، خالص الفت اور پاکیزہ چاہت پر مبنی ہوط، جہاں پر حرص و طمع کا دور دور تک کوئی گزر نا ہو، ورنہ پھر یہی رشتہ باعث اذیت و مصیبت بن جاتا ہے، لائق مذمت اور  قابل نفرت ہو کر رہ جاتا ہے، اور پھر اس کے ایسے غلط نتائج نکلتے ہیں، کہ انسانیت شرمسار ہو جائے، اور زندگی خود اپنے اوپر بار ہو جائے ۔کہ
اپنے بیگانے سے اب مجھ کو شکایت نہ رہی
دشمنی کر کے مرے دوست نے مارا مجھ کو
مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close