مضامین و مقالات

عیدالاضحیٰ کو سادگی سےمنائیں اورسنت ابراہیمی میں ہرگزتساہل نہ کریں!مولانا فیاض احمد صدیقی انعام وہارسھبا پوردھلی :

عیدالاضحیٰ کو سادگی سے منائیں اور سنت ابراہیمی میں ہرگز تساہل نہ کریں! مولانا فیاض احمد صدیقی انعام وہار سھبا پور دھلی :

رات جامع عائشہ مسجد انعام وھار لونی میں بعد نماز عشاء ایک میٹنگ کے دوران مولانا فیاض احمد صدیقی نے قربانی اور عیدالاضحیٰ کے مسائل وفضائل بیان کئے اور کہا کہ عیدالاضحٰی کو سادگی سے منائیں اور سنت ابراہیمی یعنی قربانی کرنے میں ہرگز تساہل یاغفلت نہ کریں، اس عمل کا بیحد ثواب ہے اور قربانی کے جانور کے جسم پر جتنے بال ہوتے ہیں ہر بال کے بدلہ میں نیکی ملتی ہے اور قربانی کے دن میں صرف قربانی رب العالمین کو پسند ہے بسااوقات دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ ہم قربانی نہ کریں اور اتنا پیسہ صدقہ خیرات یا فساد زدگان کی امداد میں دیدیں یہ جائز نہیں ہے مولانا فیاض احمد صدیقی نے کہا کہ قربانی مردوں پر بھی ہے اور عورتوں پر بھی اور بالغ اولاد پر بھی اگر کسی کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی ہو (٦١٣: گرام) تو اس پر قربانی واجب ہے یا چاندی کی قیمت کے برابر سونا ہو یا روپیہ ہو یا ضرورت سے زیادہ کوئی اور سامان اتنی قیمت کے برابر ہو تو اس پر قربانی واجب ہے مزید مولانا نے یہ بھی کہا کہ قربانی کرتے وقت مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور صفائی ستھرائی اور محلہ کے لوگوں کی تکالیف کا بھی دھیان رکھیں. مولانا نے وزیراعظم اور وزارت داخلہ نیز ریاستی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ عید اور قربانی کے موقعہ پر مسلمانوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور فرقہ پرست عناصر کے منصوبے کو کامیاب نہ ہونے دیں، انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ اعلانات دیکھ کر قربانی کا پیسہ ادھر ادھر نہ دیں بلکہ خود قربانی کریں یا اپنے سامنے قربانی کرائیں اور غربا و مساکین کو قربانی کا گوشت پہنچا نے کا اہتمام کریں….

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close