ارریہ

کریڈیبل پبلک اسکول کامت ہاٹ میں ووٹرکارڈویریفیکیشن کیمپ عبدالوارث مظاہری

کریڈیبل پبلک اسکول کامت ہاٹ میں ووٹرکارڈویریفیکیشن کیمپ

نمائندہ شاہد خان 8789272531 (ہندوستاناردو ٹائمز) تحفظ شریعت و ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ کی جانب سے کریڈیبل پبلک ا سکول کامت ہاٹ میں ایک کیمپ لگایا گیا تاکہ ووٹر کارڈ ویریفیکیشن میں لوگوں کی مدد کی جا سکے، کیمپ میں عوام الناس کا ایک ہجوم تھا، خواندہ اور ناخواندہ سب کے چہرے سے ہوائیاں اڑ رہی تھی، لوگ اپنے تمام دستاویزات یہاں تک کہ زمین کے کاغذات تک لے کر آئے تھے، جن لوگوں کے گھروں سے افراد دہلی وغیرہ میں ہیں وہ بھی ان کے متعلق فکر مند تھے، لوگوں کی ان پریشانیوں کو سن کر اس کا حل نکالنے کے لیے جوکی ہاٹ سے تشریف لے گئے مولانا عبداللہ سالم چترویدی اور مولانا عبدالسلام عادل ندوی نے گھنٹوں کھڑے رہ کر لوگوں کی پریشانیوں کو سنا اور انہیں مطمئن کیا، اس دوران قاضی تحفظ شریعت بھی وہاں تشریف لائے، کریڈیبل پبلک اسکول کے ڈائریکٹر جناب مولانا صابر صاحب قاسمی نے اپنے اسکول کے احاطے میں پوری ذمہ داری کے ساتھ عوام الناس اور تشریف لائے مہمانوں کا استقبال کیا اور نفس بنفیس اپنے مشغولیات کو بالائے طاق رکھ کر مقامی B. L.Oکے ساتھ مل کر لوگوں کے کاغذات جمع کروائے اور ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا، مولانا سلمان کوثر صاحب جو خود ایک سرکاری ملازم ہیں ان کی رہنمائی میں اس کام کو بحسن و خوبی انجام دیا گیا. تحفظ شریعت کے جوائنٹ سکریٹری جناب مولانا عبدالوارث صاحب مظاہری جو اس وقت بنگلور شہر میں ہیں انہوں نے پل پل کی خبر لی اور اس تعلق سے اپنے فکر کا اظہار کیا اور جگہ جگہ کیمپ لگانے کی گزارش کی ہے.
عبدالوارث مظاہری 9686759181

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close