تحفظ شریعت و ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ کے بینر تلے پتھراباڑی پنچایت میں ایک روزہ اصلاحی و تربیتی پروگرام.

ملک کے موجودہ حالات و ماہ محرم الحرام کے تعلق سے عوام الناس کو شرک و بدعات اور غلط رسوم و رواج سے آگاہ کرنے کے لیے آج بمورخہ7 ستمبر 2019 بروز ہفتہ بمقام جامع مسجد پتھراباڑی بوقت عصر تا عشاء زیرصدارت حضرت مولانا محمد نظام الدین صاحب مہتمم مدرسہ مفتاح العلوم ہروا چوک اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا. مہمان خصوصی مولانا عبداللہ سالم صاحب چترویدی نے حالات حاضرہ پر گفتگو کی اور محرم الحرام کے مہینے میں کیا کرنا چاہیے وہ بتلائے ، مولانا محمد کونین صاحب بارااستمبرار نے مسلمانوں کی پسماندگانی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا یہ اصل میں علمی پسماندگی کا نتیجہ ہے جو قوم علم میں پھسڈی ہوگی وہ زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے رہ جائے گی حضرت مولانا لعل محمد صاحب صدر تحفظ شریعت و ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ نے محرم الحرام کے فضائل اور یوم عاشورا کے روزے کی حقیقت بتلایا، اور مولانا محمد الیاس صاحب نے بھی محرم کے اوصاف بتلائے اور مولانا محمد توحید صاحب بھی بتائے کہ محرم الحرام کے مہینے کیا کرنا چاہیے

قاری محمد ساجد صاحب، قاری امتیاز صاحب نے بھی تحفظ شریعت کے حوالے سے بات چیت کی، مولانا و مفتی محمد انس صاحب قاضی تحفظ شریعت نے تنظیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی. پروگرام میں پتھراباڑی پنچایت کے باشندگان کے علاوہ مولانا محمد نظام الدین صاحب حافظ محمد عابد راہی حاجی علادالدین حاجی عبدالروف صاحب عبدالباری وغیرہم موجود تھے

عبدالوارث مظاہری 9686759181

اپنا تبصرہ بھیجیں