تعلیم

فری آن لائن کمپیوٹر کورس بذریعہ اعجاز کمپیوٹرس ۔ محمد شادان نفیس

خوشخبری

عزیز دوستو!مدارس اسلامیہ کے فضلاء ،علماء اور طلبہ کو فی زمانہ جن چند ایک فنونِ عالیہ کی ضرورت پیش آتی ہے ان میں کمپیوٹر Computerبھی سرِفہرست ہے،اس کے ذریعہ بحث و تحقیق اور کتابت و تزئین کا عمل انتہائی آسان ہوجاتا ہے، اس سلسلہ میں میرے مشفق جناب مولانا محمداعجاز قاسمی صاحب نے Free Online Computer Course (فری آن لائن کمپیوٹرکورس)کا باضابطہ آغاز کیا ہے، جس میں انہوں نے فضلاء،علماء اور طلبائے مدارس کو سمجھانے کا ایک خاص پہلو اپنا یاہے، اس چینل میں مندرجہ ذیل تمام سوفٹ ویئر بالتفصیل پڑھائے جائیںگے۔ 

🌼

ان پیج  

🌼

 کورل ڈرا  

🌼

 فوٹوشاپ  

🌼

اڈوب السٹریٹر  

🌼

 کیم ٹیسیا  

🌼

 ایم ایس ورڈ  

🌼

ایم ایس ایکسل  

🌼

ایم ایس پاورپوائنٹ انہوں نے یوٹیوب پر بہت پہلے ہی Ajaz Computerکے نام سے ایک چینل بنایا تھااور الحمدللہ وہ بہت کامیاب اور مقبول بھی رہا، اسی آن لائن کمپیوٹر کورس Online Computer Course کی ایک کڑی Facebook Page (فیس بک پیج) بھی ہے ،جس کانام بھی Ajaz Computer ہے۔لہٰذا آپ صارفین فیس بُکFecebook Userسے گذارش ہے کہ اس پیج کو زیادہ سے زیادہ لائک کریں شیٔر کریں، تبصرے کا اظہار کریں، ساتھ ہی ساتھ پیج کو ریکومینڈRecommendکریں۔ اور ہمارےمشفق ومحترم مولانا محمد اعجاز قاسمی صاحب کیلئے دعابھی کریں کہ وہ اسی طرح آسان اورعام فہم انداز میں آپ حضرات کیلئے مذکورہ تمام سوفٹ ویئرس Softwares کی مکمل تفصیلات پیش کرتے رہیں، اللہ تبارک و تعالیٰ اس کام کو افادۂ عام اور ان کے لئے ذریعۂ نجات بنائے ۔ فجزاکم اللہ احسن الجزا
پیش کردہ محمد شادان نفیس کانپوریمنسلک اعجاز کمپیوٹر سینٹرنزد دارالعلوم وقف دیوبند

Show More

Related Articles

63 Comments

  1. اللہ تبارک وتعالی آپ کی محنتوں کو قبول فرماۓ اور دارین میں بہترین بدلہ عطا فرماۓ ۔ میں یہ سمجھتا ہو کہ الحمدللہ آپ کی جانب سے علماء وحفاظ کرام کے لیۓ بہت بہترین ہدیہ ہے لہذا اس سے مستفیض ہوناچاہیۓ ۔ فجزاکم اللہ احسن الجزا

  2. اللہ آپ کو جزاءخیر عطا کرے۔آپ نے بہت اچھا اور خدمت کرنے کا اچھا نظم شروع کیا ہے۔یہ چیز پوچھنے پر بھی کوئی نہین بتاتا۔اللہ آپ کو جزاءخیر عطا کرے۔آمین۔

  3. محمد طارق جمال قاسمی مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر انکلیشور بھروچ گجرات الہند نے کہا:

    ماشااللہ آپ کا یہ عمل قابل تحسین ہے اس معنٰی کر کہ ایک عالم جس انداز سے سکھا سکتا ہے اس سسے بہتر کوئی نہیں سکھا سکتا
    جزاک اللہ خیرا واحسن الجزا

  4. السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
    میں نےتقریبا تمام ہی ویڈیوز بالترتیب دیکھی ہے گاہ بگاہ حضرت کی لنک سے ڈاؤن لوڈ بھی کی ہیں لیکن کچھ لنک کام نہیں کرتاہے جس سے پریشانی ہوتی ہے ۔
    اور میں نے کمپیوٹر بھی ان ہی کی ویڈیوز دیکھ کر سیکھا ہے
    ان تمام چیزوں کو ڈال دیا کریں جو ایک ڈیزائنر کو ضرورت پڑتی تو ہے تو مزید احباب اس سے جڑ کر استفادہ کرسکتے خاص طور پر اسکین کی ہوئی چیزیں جو عام طور پر جانتے نہیں یا اسکینر نہ ہونے یاکاتب نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے
    لیکن کل ملاکر بہت ہی اچھا قدم ہے اللہ قبول منظور فرمائے والسلام
    گستاخی کیلئے معذرت

  5. ماشأاﷲ بہت ہی عمدہ اور مستحسن قدم
    اللہ شاد و آباد اور سلامت رکھے
    جزاک اللہ خیراً جزا
    آمین ثمہ آمین

    1. اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یار میں تو بہت ہی متاثر ہوں۔
      محمد اعجاز قاسمی کے اسباق سے ۔۔۔
      اللہ مولانا صاحب کو لمبی عمر اور صحت کاملہ اور بابرکت مال عطاء فرمائیں۔
      جو ہمارے لیے اتنے سخت محنت کرکے آسان ویڈیوز بنالیتے ہیں۔۔۔
      محمد اعجاز قاسمی صاحب جیسے مشفق لوگ بہت کم ملتے ہیں۔۔۔

  6. ماشاءاللہ مفتی صاحب بہت ہی شاندار کاوش ہے اللہ تعالٰی آپ کی خدمات کو قبول فرامائے

  7. الحمد للہ اعجاز سر کے سمجھانے کا انداز نہایت عمدہ اور دلکش ہے.کم وقت میں زیادہ معلومات مشق کے ساتھ فراہم کرتے ہیں.آپ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ جو چیز سکھاتے ہیں وہی آپ کا روزانہ کا کام بھی ہے یعنی بطور پیشہ وہ خود ایک ڈیزائنر ہیں نہ کہ صرف ایک ٹیچر.اور ڈیزائنر ٹیچر سے عمدہ طریق پر سمجھا سکتا ہے.باقی کورسیز میں لوگ صرف معلومات مہیا کرتے ہیں یہ نہیں بتاتے کہ اسے کس کس طرح استعمال میں لایا جاتا ہے.یہ آپ کی بڑی خوبی.اس طرح کا کام لوگ معاوضہ لے کر بھی ناقص ہی کرتے ہیں جب کہ آپ بلا معاوضہ للہ فی اللہ اتنا عظیم کام سر انجام دے رہے ہیں.. اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین

  8. ماشاء اللہ بہت عمدہ اور بہت خوب
    میں مولوی اعجاز کو یہ کہتا ہوں کہ وہ استقامت سے اپنے کام میں لگے رہیں
    لوگ آپ کے محنت و مشقت سے بنائے اسباق پر ہزاروں برے تبصرے کریں پھر بھی آپ اپنے اس نیک کام میں جمے رہیں
    اللہ پاک آپ کی دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب فرمائے

  9. ماشاء اللہ بہت ہی بہترین اور قابل قبول ہے اللہ آپ کو اور مزید ترقیات سے نوازے
    آپ جیسے رہبرو ں کی قوم کو سخت ضرورت ہے

  10. ماشاء اللہ بہت عمدہ کاوش ہے مولانا کی میں ان کی ویڈیو سے بہت کچھ سیکھا ہوں
    اللہ مولانا کو اور کامیاب کرے۔آمین

    1. ماشاء اللہ ماشااللہ باری تعالی ہمارے استاد محترم کو مزید خدمت انجام دینے کی توفیق مرحمت فرمائے

  11. الحمدللہ بہت اچھی کاوش ہے. اس سے ہمیں تو بہت فائدہ ہوا.حضرت کا سکھانے کا انداز قابل فہم کہ کوئی پہلو تشنہ نہیں رہتا. اللہ محنت کو قبول فرمائیں دارین میں بہتر بدلہ عطا کرے.

  12. ماشاءاللہ
    اللہﷻسےدعاء ہےکہ یہ سلسلہ تادیر قائم رہے، اورامت کوعموما ، علماء وفضلاء کو خصوصا فائدہ حاصل ہوتارہے۔
    اورمولاناکی ہرجائزتمنائیں پوری ہوں!

    والسلام

  13. ما شاء اللہ بہت خوب، کافی دنوں سے مجھے اس قسم کے چینل کی تلاش تھی جو ہماری ہی برادری(مولوی ہو) کا ہواللہ نے اسے پوری کردی، یوں میں بھی اس لائن کا شوقین ہوں، اور فارغ وقت میں ایکسل اور دیگر پروگراموں کے متعلق یوٹیو ب پردیکھتا رہتا ہوں، اور کافی دنوں سے میں خود اپنی مولوی برادری کیلئے ایکسل پروگرام کے متعلق یوٹیوب میں چینل کھولنے کا متمنی تھا، لیکن جب اعجاز صاحب کا چینل ملا تو ارادہ ملتوی کردیا، اور اس دن سے ان کے چینل کو خوب دیکھتا ہوِں۔
    دس سال قبل میں نے بھی لکھنؤ میں کئی کورسسز کئے ہیں لیکن پڑھنے کے وقت جو بات سمجھنے سے رہ جاتی ہے یا پھر اس کی ضرورت نہ پڑنے کی وجہ سے وہ چیز ذہن سے نکل جاتی ہے، ضرورت ہوتی ہے کہ کسی سے رابطہ کریں اور اس معلومات کو ازبر کیا جائے ، اس لئے انٹر نیٹ میں اس کی تلاش وجستجو کرتے ہیں ،کبھی تو چیز مل جاتی ہے اور کبھی خود سے ہی کسی کام کے انداز کو اپنے طور پر کرنا پڑتا ہے۔
    اللہ مولانا کو جزاء خیر عطا فرمائے، اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کی توفیق عطا فرمائے۔

    1. شکریہ ! آپ کا ہمارے ہندوستان اردو ٹائمز نیوز چینل پر استقبال ہے ۔ اعجاز قاسمی صاحب کا سمجھانے کا انداز بہت نرالا ہے ، اور ان شاءاللہ آپ کو فائدہ ہوگا ان کے ویڈیو سے ضرور دیکھیں

  14. آپ کو اللہ تعالیٰ ان کے بدلے بہتر نعمت عطا فرمائے یہ کام آپ کا بہت بہتر ہے اس سے امت مسلمہ کو کافی فائدہ ہورہا ہے

  15. اللہ آپ کو جزاءخیر عطا کرے۔آپ نے بہت اچھا اور خدمت کرنے کا اچھا نظم شروع کیا ہے۔یہ چیز پوچھنے پر بھی کوئی نہین بتاتا۔اللہ آپ کو جزاءخیر عطا کرے۔آمین۔

  16. بہت اچھی کوشش ہے اللہ تعالیٰ آپ کو مزید نوازے
    میں نے سعودی عرب میں رہ کر یوٹیوب اور دیگر ویب سائٹس کے ذریعے "ان پیج” فوٹو شاپ”کورل ڈرا” Wilcom embroidery "(تطریز) سیکھا

    بہت شکریہ اس اقدام کے لئے

  17. ماشااللہ بہت ہی اچھا سوچا ہے آپنے ، اللہ آسان فرمائیں ، ہمیں بھی بہت فائدہ ہوگا ، اگر ممکن ہو تو آپ اپنا وٹسپ نمبر بھیجئے پلز

جواب دیجئے

Close