اشعار و غزل

غزل: پریم ناتھ بسملؔ

غزل
پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار
رابطہ۔8340505230

تو جو مجھ سے جدا نہیں ہوتا
آج دنیا میں کیا نہیں ہوتا
زندگی چین سے گزر جاتی
تو اگر بے وفا نہیں ہوتا
آ کے مل جا تو پھر محبت سے
جنگ سے فائدہ نہیں ہوتا
کیوں مٹاتی ہے عشق کو دنیا
عشق اتنا برا نہیں ہوتا
تیری فطرت ہی اور تھی ورنہ
گھر مرا یوں جلا نہیں ہوتا
چارہ گر تو نہ آ سکا ورنہ
آج بسملؔ نہ یوں مرا ہوتا
٭٭٭

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close