عجیب و غریب

ہندوستان کے حوالے کیا گیا تو خودکشی کر لوں گا: نیرو مودی

پی این بی گھوٹالہ کے ملزم نے برطانیہ کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی

ہندوستان کے حوالے کیا گیا تو خودکشی کر لوں گا: نیرو مودی
پی این بی گھوٹالہ کے ملزم نے برطانیہ کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی
لندن۔ ۷؍نومبر: پی این بی گھوٹالہ کے اہم ملزم نیرو مودی کے ذریعہ داخل ضمانت عرضی ایک بار پھر انگلینڈ کی عدالت میں خارج کر دی گئی ہے۔ اس بات سے پریشان نیرو مودی نے صبر کا دامن چھوڑتے ہوئے عدالت میں ہی اپنی ناراضگی کھل کر ظاہر کر دی۔ انھوں نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ اگر انھیں ہندوستان کے حوالے کیا گیا تو وہ خودکشی کر لیں گے۔ نیرو مودی نے عدالت میں یہ بھی بتایا کہ انھیں جیل میں تین مرتبہ پیٹا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیرو مودی کو بدھ کے روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں پیشی ہوئی تھی۔ عدالت میں وہ اپنے وکیلوں کے ساتھ آئے اور ضمانت کے لیے اپنی بات رکھی۔ نیرو مودی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ وینڈس ورتھ جیل میں انہیں دو بار پیٹا گیا۔ کیتھ نے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں نیرو کی پھر پٹائی کی گئی تھی۔ وکیل نے یہ بھی بتایا کہ منگل کی صبح جیل میں بند دو قیدی اس کی جیل میں آئے اور انھوں نے نیرو کو گھونسا مارا، ساتھ ہی انھیں زمین پر گرا کر کافی پٹائی کی۔عدالت میں جب نیرو مودی کو اپنی بات رکھنے کے لیے کہا گیا تو انھوں نے کہا کہ اگر انھیں ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ دیا گیا تو وہ خود کو ختم کر لیں گے۔ نیرو نے یہ بھی کہا کہ اسے ہندوستان میں غیر جانبدار ٹرائل کی امید نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہندوستان جانا نہیں چاہتے کیونکہ جان کو خطرہ بھی ہے اور انصاف کی امید بھی معدوم ہے۔واضح رہے کہ نیرو مودی کو 19 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے وہ جنوب مغربی لندن کی وینڈس ورتھ جیل میں قید ہے۔ حکومت ہند کی گزارش پر اسکاٹ لینڈ یارڈ (لندن پولس) نے خودسپردگی وارنٹ کی تعمیل کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close